It was narrated that Ibn Firasi said:
I was fishing and I had a vessel with me in which I kept water, and I used seawater for ablution. I mentioned that to the Messenger of Allah and he said: 'Its water is a means of purification, and its dead meat is permissible.'
ہم سے سہل بن ابی سہل نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے لیث بن سعد نے جعفر بن ربیعہ سے، بکر بن سوادۃ سے، مسلم بن مخشی کی سند سے , ابن الفراسی کہتے ہیں کہ
میں شکار کیا کرتا تھا، میرے پاس ایک مشک تھی، جس میں میں پانی رکھتا تھا، اور میں نے سمندر کے پانی سے وضو کر لیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا پانی پاک ہے، اور پاک کرنے والا ہے، اور اس کا مردار حلال ہے ۔
It was narrated from Jabir رضی اللہ عنہ that:
The Prophet was asked about seawater, and he said: Its water is a means of purification, and its dead meat is permissible. (Hasan) Another chain with similar wording
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے احمد بن حنبل نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو القاسم بن ابی الزناد نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے اسحاق بن حازم نے بیان کیا، عبید اللہ بن مقسم کی سند سے, جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سمندر کے پانی کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے ۔
It was narrated that Mughirah bin Shu'bah رضی اللہ عنہ said:
The Prophet went out to relieve himself and when he came back, I met him with a water skin and poured water for him. He washed his hands and his face, then he went to wash his forearms but his garment was too tight, so he brought his arms out from underneath his garment and washed them, then he wiped over his leather socks, then he led us in prayer.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے عیسیٰ بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے الاعمش نے بیان کیا، وہ مسلم بن صبیح کی سند سے اور مسروق کی سند سے, مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی حاجت کے لیے تشریف لے گئے، جب آپ واپس ہوئے تو میں لوٹے میں پانی لے کر آپ سے ملا، میں نے پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، پھر اپنا چہرہ دھویا، پھر اپنے دونوں بازو دھونے لگے تو جبہ کی آستین تنگ پڑ گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ جبہ کے نیچے سے نکال لیے، انہیں دھویا، اور اپنے موزوں پر مسح کیا، پھر ہمیں نماز پڑھائی۔
It was narrated that Rubai' bint Mu'awwidh رضی اللہ عنہما said:
I brought a basin of water to the Prophet and he said: 'Pour it,' so I poured it and he washed his face and forearms, then he took fresh water and wiped his head, front and back, and then he washed his feet. He washed each part three times.
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے الہیثم بن جمیل نے بیان کیا، کہا: ہم سے شریک نے عبداللہ بن محمد بن عقیل کی سند سے بیان کیا , ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو کا برتن لے کر آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی ڈالو ، میں نے پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ اور اپنے دونوں بازو دھوئے اور نیا پانی لے کر سر کے اگلے اور پچھلے حصے کا مسح کیا، اور اپنے دونوں پاؤں تین تین بار دھوئے۔
It was narrated that Safwan bin 'Assal رضی اللہ عنہ said:
I poured water for the Prophet on journeys and as a resident, when he performed ablution.
ہم سے بشر بن آدم نے بیان کیا، کہا: ہم سے زید بن حباب نے بیان کیا، کہا: مجھ سے ولید بن عقبہ نے بیان کیا، کہا: مجھ سے حذیفہ بن ابی حذیفہ ایزدی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر و حضر میں کئی بار وضو کرایا ۔
Umm 'Ayyash رضی اللہ عنہا the slave woman of Ruqayyah, the daughter of the Messenger of Allah, said:
I used to help the Messenger of Allah perform ablution, when I was standing and he was sitting.
رقیہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لونڈی ام عیاش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کراتی تھی، میں کھڑی ہوتی تھی اور آپ بیٹھے ہوتے۔
Sa'eed bin Musayyab and Abu Salamah bin 'Abdur-Rahman رضی اللہ عنہما narrated that : Abu Hurairah رضی اللہ عنہ used to say:
The Messenger of Allah said: 'When anyone of you wakes up from sleep, he should not put his hand into the vessel until he has poured water on it two or three times, for none of you knows where his hand spent the night,'
ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم الدمشقی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے الاوزاعی نے بیان کیا، کہا: مجھ سے الزہری نے بیان کیا، وہ سعید بن مسیب اور ابو سلمہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ دونوں نے ان سے عبدالرحمن بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا , ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص رات کو سو کر بیدار ہو تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے، جب تک کہ دو یا تین مرتبہ اس پہ پانی نہ بہا لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ رات میں اس کا ہاتھ کہاں کہاں رہا ۔
It was narrated from Salim from his father that:
The Messenger of Allah said: When anyone of you wakes up from sleep, he should not put his hand into the vessel until he has washed it.
ہم سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، کہا کہ مجھے ابن لہیعہ اور جابر بن اسماعیل نے خبر دی، وہ عقیل کے واسطہ سے، ابن شہاب سے، وہ سالم کے واسطہ سے، وہ اپنے والد سے، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص سو کر اٹھے تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اسے دھو نہ لے ۔
It was narrated that Jabir رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'When anyone of oyu gets up from sleep and wants to perform ablution, he should not put his hand into the vessel he used for ablution until he has washed it, because he does not know where his hand spent the night or where he put it.' [(One of the narrators) Abu Ishaq said: What is correct is that it is narrated from Jabir, from Abu Hurairah. ]
ہم سے اسماعیل بن توبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے زیاد بن عبد اللہ البکائی نے بیان کیا، انہوں نے عبد الملک بن ابی سلیمان کی سند سے اور ابو الزبیر کی سند سے, جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص نیند سے اٹھے، اور وضو کرنا چاہے تو اپنا ہاتھ وضو کے پانی میں نہ ڈالے، جب تک کہ اسے دھو نہ لے، کیونکہ اسے نہیں معلوم کہ اس کا ہاتھ رات میں کہاں کہاں رہا، اور اس نے اسے کس چیز پہ رکھا ۔ ابو اسحاق: صحیح سند جابر عن ابی ہریرہ سے۔
It was narrated that Harith said:
'Ali رضی اللہ عنہ called for water, and he washed his hands before putting them in the vessel, then he said: 'This is what I saw the Messenger of Allah doing.'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوبکر بن عیاش نے بیان کیا، ابو اسحاق کی سند سے, حارث کہتے ہیں کہ
علی رضی اللہ عنہ نے پانی منگایا اور برتن میں ہاتھ داخل کرنے سے پہلے دونوں ہاتھ دھوئے، پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔
It was narrated from Abu Sa'eed that:
The Messenger of Allah said: There is no ablution for one who does not mention the Name of Allah (before doing it).
ہم سے ابو کریب محمد بن العلاء نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے زید بن حباب نے بیان کیا۔ اور ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو عامر العقادی نے بیان کیا۔ اور ہم سے احمد بن منی نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو احمد الزبیری نے بیان کیا، کہا: ہم سے کثیر بن زید نے بیان کیا, ربیح بن عبدالرحمٰن بن ابی سعید کی سند سے، اپنے والد کی سند سے،ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو وضو سے پہلے «بسم اللہ» نہ کہے اس کا وضو نہیں ۔
It was narrated that Abu Sa'eed bin Zaid رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'There is no prayer for one who does not have ablution, and there is no ablution for one who does not mention the Name of Allah (before it).'
ہم سے حسن بن علی الخلال نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، کہا ہم کو یزید بن عیاض نے خبر دی، کہا کہ ہم کو ابوثفال نے رباح بن عبدالرحمٰن بن ابی سفیان سے بیان کیا کہ انہوں نے اپنی دادی، سعید بن زید کی بیٹی سے سنا، انہوں نے اپنے والد کا ذکر کرتے ہوئے سنا, سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کا وضو نہیں اس کی نماز نہیں، اور جس نے «بسم اللہ» نہیں کہا، اس کا وضو نہیں ہوا ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'There is no prayer for one who does not have ablution, and there is no ablution for one who does not mention the Name of Allah (before it).'
ہم سے ابو کریب اور عبدالرحمٰن بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی فدیک نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محمد بن موسیٰ بن ابی عبد اللہ نے اپنے والد سے یعقوب بن سلمہ لیثی سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کا وضو نہیں اس کی نماز نہیں، اور جس نے «بسم اللہ» نہیں کہا، اس کا وضو نہیں ہوا ۔
It was narrated by 'Abdul-Muhaimin bin 'Abbas bin Sahl bin Sa'd As-Sa'idi, from his father, from his grandfather, that:
The Prophet said: There is no prayer for one who does not have ablution, and there is no ablution for one who does not mention the Name of Allah (before it). There is no prayer for one who does not send blessing, (Salat) upon the Prophet, and there is no prayer for one who does not love the Ansar. (Da'if) Another chain with similar wording.
ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم نے بیان کیا، ہم سے ابن ابی فدیک نے بیان کیا، انہوں نے عبد المہیمن بن عباس بن سہل بن سعد الساعدی سے، اپنے والد سے اور اپنے دادا کی سند سے, سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کی نماز نہیں، جس کا وضو نہیں، اور اس شخص کا وضو نہیں جو وضو کے وقت «بسم اللہ» نہ پڑھے، اور اس شخص کی نماز نہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہ درود نہ بھیجے، اور اس شخص کی نماز نہیں جو انصار سے محبت نہ کرے ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Messenger of Allah liked to start on the right when purifying himself, when combing his hair and when putting on his footwear
ہم سے ہناد بن السری نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابو الاحواس نے اشعث بن ابی الشعثا کی سند سے بیان کیا اور ہم سے سفیان بن وکیع نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے عمر بن عبید الطنافسی نے اشعث بن ابی الشعثا سے، اپنے والد سے مسروق کی سند سے بیان کیا,ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب طہارت ( وضو و غسل ) کرتے اور جب کنگھا کرتے، اور جب جوتے پہنتے تو دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'When you perform ablution, start on the right.' (Da'if) Another chain with similar wording.
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو جعفر النفیلی نے بیان کیا، کہا ہم سے زہیر بن معاویہ نے بیان کیا، العمش کی سند سے اور ابو صالح کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم وضو کرو تو داہنے اعضاء سے شروع کرو ۔
It was narrated from Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah rinsed his mouth and sniffed water up into his nostrils from one scoop of water
ہم سے عبداللہ بن جراح اور ابوبکر بن خلاد الباہلی نے بیان کیا, ہم سے عبدالعزیز بن محمد نے زید بن اسلم سے اور عطاء بن یسار کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی چلو سے کلی کی، اور ناک میں پانی چڑھایا۔
It was narrated from 'Ali رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah performed ablution and he rinsed his mouth three times, and sniffed water up into his nose three times from one handful.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے شریک نے، خالد بن علقمہ کی سند سے، انہوں نے عبد الخیر کی سند سے, علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور ایک ہی چلو سے تین بار کلی کی، اور تین بار ناک میں پانی ڈالا.
It was narrated that 'Abdullah bin Zaid Al-Ansari رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah came to us and asked us for water for ablution. I brought water to him and he rinsed his mouth and sniffed water up into his nostrils from one handful.
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو الحسین عکلی نے بیان کیا، وہ خالد بن عبداللہ سے، عمرو بن یحییٰ نے اپنے والد سے, عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم سے وضو کے لیے پانی مانگا، ہم نے پانی حاضر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی چلو سے کلی کی، اور ناک میں پانی ڈالا ۔
It was narrated that Salamah bin Qais رضی اللہ عنہ said to me:
The Messenger of Allah said to me: 'When you perform ablution, clean your nose, and when you use pebbles to clean yourself after defecating, use an odd number.'
ہم سے احمد بن عبدہ نے بیان کیا، ہم سے حماد بن زید نے منصور کی سند سے بیان کیا اور ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے ابو الاحواس نے، منصور کی سند سے اور ہلال بن یساف کی سند سے, سلمہ بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جب تم وضو کرو تو ناک جھاڑو، اور جب استنجاء کرو تو طاق ڈھیلے استعمال کرو ۔