It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
If anyone tells you that the Messenger of Allah urinated while standing, do not believe him, for I (always) saw him urinating while sitting down.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، سوید بن سعید اور اسماعیل بن موسی السدی نے بیان کیا, ہم سے شریک نے مقدام بن شریح بن ہانی سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
جو تم سے بیان کرے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا تو تم اس کی تصدیق نہ کرو، میں نے دیکھا ہے کہ آپ بیٹھ کر پیشاب کرتے تھے۔
It was narrated that 'Umar رضی اللہ عنہ said:
It was narrated that 'Umar said: The Messenger of Allah saw me urinating while standing, and he said: 'O 'Umar, do not urinate standing up.' So I never urinated whilst standing after that.
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الرزاق نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن جریج نے بیان کیا، وہ عبد الکریم بن ابی امیہ نے، نافع کی سند سے، وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے, عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمر! کھڑے ہو کر پیشاب نہ کرو ۔ عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے کبھی بھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا
It was narrated that Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah forbade us to urinate while standing. (Da'if) I heard Muhammed bin Yazid, Abu 'Abdullah, say: I heard Ahmad bin 'Abdur-Rahman Al-Makhzumi say: 'Sufyan Ath-Thawri said concerning the Hadith of 'Aisha رضی اللہ عنہا - 'I (always) saw him urinating whilst sitting down' - a man knows more about that (about such matters) than she.' Ahmad bin 'Abdur-Rahman said: 'It was the custom of the Arabs to urinate standing up. Do you not see that in the Hadith of 'Abdur-Rahman bin Hasanah it was said: 'He sits down to urinate as a woman does.'
ہم سے یحییٰ بن الفضل نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعامر نے بیان کیا، کہا ہم سے عدی بن الفضل نے بیان کیا، انہوں نے علی بن الحکم سے اور ابو نضرہ سے, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے منع فرمایا ۔ ابوالحسن القطان کہتے ہیں: میں نے ابوعبداللہ محمد بن یزید ( یعنی: ابن ماجہ ) سے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے احمد بن عبدالرحمٰن مخزومی سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ سفیان ثوری نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث: «أنا رأيته يبول قاعدا» کے بارے میں کہا کہ: مرد اس بات کو ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ جانتے ہیں، ( احمد بن عبدالرحمٰن مخزومی کی سفیان ثوری سے ملاقات نہیں ) ۔ احمد بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں: عربوں کی عادت کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی تھی، کیا تم اسے عبدالرحمٰن بن حسنہ کی حدیث میں دیکھتے نہیں ہو؟ اس میں ہے: دیکھو! وہ عورتوں کی طرح بیٹھ کر پیشاب کرتے ہیں ۔
Abdullah bin Abu Qatadah رضی اللہ عنہ said:
My father told me that he heard the Messenger of Allah say: 'When anyone of you urinates, let him not touch his penis with his right hand nor clean himself with his right hand.' Another chain with similar wording.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالحمید بن حبیب بن ابی العشرین نے بیان کیا، کہا ہم سے الاوزاعی نے بیان کیا، وہ یحییٰ بن ابی کثیر کی سند سے، مجھ سے عبداللہ بن ابی قتادہ نے بیان کیا، مجھے میرے والد نے خبر دی, ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو اپنی شرمگاہ اپنے داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے، اور نہ اپنے داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے ۔
It was narrated that 'Uqbah bin Suhban said:
I heard 'Uthman bin 'Affan رضی اللہ عنہ say: 'I never sang a song or told a lie or touched my penis with my right hand after I swore on oath of allegiance to the Messenger of Allah to that effect.'
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا، ہم سے صلت بن دینار نے بیان کیا ,عقبہ بن صہبان کہتے ہیں کہ
میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے اس ہاتھ کے ذریعہ بیعت کی نہ تو میں نے گانا گایا، اور نہ جھوٹ بولا، اور نہ اپنی شرمگاہ کو داہنے ہاتھ سے چھوا ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'When anyone of you cleans himself, he should not clean himself with his right hand. Let him clean himself with his left hand.'
ہم سے یعقوب بن حمید بن کاسب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے المغیرہ بن عبدالرحمٰن اور عبداللہ بن رجا مکی نے بیان کیا، انہوں نے محمد بن عجلان سے، انہوں نے قعقاع بن حکیم کی سند سے، انہوں نے ابو سعید رضی اللہ عنہ سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص استنجاء کرے تو داہنے ہاتھ سے نہ کرے، بلکہ بائیں ہاتھ سے کرے ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'I am to you like a father to his son, and I teach you. So when you go to relieve yourselves, do not face the Qiblah or turn your backs towards it.' He ordered us to use three pebbles, and he forbade us to use dung and bones, and he forbade cleaning oneself with the right hand.
ہم سے محمد بن صباح نے بیان کیا، ہم کو سفیان بن عیینہ نے خبر دی، انہیں ابن عجلان نے، وہ قعقا بن حکیم کی سند سے، وہ ابو صالح کی سند سےابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارے لیے ایسا ہی ہوں جیسے باپ اپنے بیٹے کے لیے، میں تمہیں تعلیم دیتا ہوں کہ جب تم قضائے حاجت کے لیے بیٹھو تو قبلے کی طرف منہ اور پیٹھ نہ کرو ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین پتھروں سے استنجاء کرنے کا حکم دیا، اور گوبر اور ہڈی سے، اور دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنے سے منع کیا ۔
It was narrated from 'Abdullah bin Mas'ud رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah went to the toilet and said: 'Bring me three stones.' So I brought him two stones and a piece of dung. He took the two stones and threw the dung away, saying: 'It is impure.'
ہم سے ابوبکر بن خلاد باہلی نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید القطان نے بیان کیا، انہوں نے زہیر کی سند سے، وہ ابواسحاق کی سند سے، انہوں نے کہا: ابو عبیدہ نے اسے ذکر نہیں کیا، لیکن عبدالرحمٰن بن اسود نے اسود کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے گئے اور فرمایا: میرے پاس تین پتھر لاؤ ، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں دو پتھر اور گوبر کا ایک ٹکڑا لے کر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں پتھر لے لیے اور گوبر پھینک دیا، اور فرمایا: یہ ناپاک ہے ۔
It was narrated that Khuzaimah bin Thabit رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'For cleaning yourself you need three stones, no one of them being dung.'
ہم سے محمد بن صباح نے بیان کیا، ہمیں سفیان بن عیینہ نے خبر دی اور ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے بیان کیا، ان سب سے ہشام بن عروہ نے، ابو خزیمہ کی سند سے اور عمرہ بن خزیمہ کی سند سے, خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: استنجاء کے لیے تین پتھر ہوں جن میں گوبر نہ ہو ۔
Salman رضی اللہ عنہ said:
One of the idolaters said to him, while they were making fun of him: I see that your companion (the Prophet) is teaching you everything, even how to relieve yourselves? He said: Yes indeed. He has ordered us not to face the Qiblah (prayer direction) nor to clean ourselves with our right hands, and not to be content with anything less than three stones, which are not to include any excrement or bones.
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے العمش کی سند سے بیان کیا اور ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے منصور اور اعمش کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، وہ عبدالرحمٰن بن یزید کی سند سے, سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ان سے کسی مشرک نے بطور استہزاء کے کہا: میں تمہارے ساتھی ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھتا ہوں کہ وہ تمہیں ہر چیز سکھاتے ہیں، یہاں تک کہ قضائے حاجت کے آداب بھی بتاتے ہیں! سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، آپ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف رخ نہ کریں، دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کریں، اور تین پتھر سے کم استعمال نہ کریں، ان میں کوئی گوبر ہو نہ ہڈی۔
Abdullah bin Harith bin Jaz' Az-Zubaidi رضی اللہ عنہ said:
I am the first one who heard the Prophet say: 'No one among you should urinate facing towards the Qiblah,' and I am the first one who told the people of that.
ہم سے محمد بن رومح المصری نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو لیث بن سعد نے خبر دی، وہ یزید بن ابی حبیب کی سند سے, عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں پہلا شخص ہوں جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: کوئی شخص قبلہ رو ہو کر ہرگز پیشاب نہ کرے اور میں سب سے پہلا شخص ہوں جس نے لوگوں سے یہ حدیث بیان کی۔
It was narrated that Abu Ayyub Ansari رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah forbade the person who went to the Gha'it to face the Qiblah. He said: 'face towards the east or the west.'
ہم سے ابو طاہر احمد بن عمرو بن سرح نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن وہب نے خبر دی، مجھ سے یونس نے، ابن شہاب کی سند سے اور عطاء بن یزید سے, ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنے سے منع فرمایا، اور فرمایا: مشرق ( پورب ) کی طرف منہ کرو، یا پچھم کی طرف ۔
It was narrated that Ma'qil bin Abu Ma'qil Al-Asadi رضی اللہ عنہ , who was a Companion of the Prophet, said:
The Messenger of Allah forbade us from facing either of the two Qiblah when defecating or urinating.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عمرو بن یحییٰ المازنی نے بیان کیا، ابو زید کی سند سے جو ثعلبیین کے آزاد کردہ غلام تھے, معقل بن ابومعقل اسدی رضی اللہ عنہ (جن کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا شرف حاصل ہے) کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پیشاب اور پاخانے کے وقت دونوں قبلوں ( مسجد الحرام اور بیت المقدس ) کی طرف منہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated from Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہ :
Abu Sa'eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ narrated to me, that he bears witness that the Messenger of Allah forbade facing the Qiblah when defecating or urinating.'
ہم سے عباس بن الولید دمشقی نے بیان کیا، کہا ہم سے مروان بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن لہیہ نے بیان کیا، وہ ابو الزبیر کی سند سے، انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی سند سے
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں انہوں نے گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ رو ہو کر پاخانہ اور پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Jabir heard Abu Sa'eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ say:
The Messenger of Allah forbade me from drinking while standing and from urinating while facing the Qiblah.
ابوالحسن بن سلمہ نے کہا اور ہم سے عمیر بن مرداس الدناقی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم ابو یحییٰ البصری نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن لحیہ نے ابو الزبیر کی سند سے بیان کیا, جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کھڑے ہو کر پانی پینے سے، اور قبلہ رو ہو کر پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔
Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہما said:
People say: 'When you sit to relieve yourself, do not face the Qiblah.' But one day I climbed up onto the roof of our house, and I saw the Messenger of Allah sitting on two bricks (to relieve himself), facing the direction of Baitul-Maqdis (Jerusalem). This is a Hadith narrated by Yazid bin Harun.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبد الحامد بن حبیب نے بیان کیا، کہا: ہم سے الاوزاعی نے بیان کیا، کہا: مجھ سے یحییٰ بن سعید انصاری نے بیان کیا اور ہم سے ابوبکر بن خلاد اور محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا,ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا کہ انہیں محمد بن یحییٰ بن حبان نے خبر دی کہ ان کے چچا وصی بن حبان, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
لوگ کہتے ہیں کہ جب تم قضائے حاجت کے لیے بیٹھو تو قبلہ رو ہو کر نہ بیٹھو، حالانکہ ایک دن میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ دو کچی اینٹوں پر قضائے حاجت کے لیے بیت المقدس کی طرف منہ کر کے بیٹھے ہیں۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ یزید بن ہارون کی حدیث ہے۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما said:
I saw the Messenger of Allah in his (constructed) toilet, facing towards the Qiblah. (Da'if) (One of the narrators) 'Eisa said: I told that to Sha'bi, and he said: 'Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ spoke the truth. As for the words of Abu Hurairah رضی اللہ عنہ, he said: In the desert do not face the Qiblah nor turn one's back towards it. As for the words of Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما , he said: In the (constructed) toilet there is no Qiblah so turn in whatever direction you want. Another chain with similar wording.
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبید اللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، عیسیٰ ہنات سے، نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف منہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ عیسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث شعبی سے بیان کی تو انہوں نے کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سچ کہا، اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بھی سچ کہا، لیکن ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول یہ ہے کہ صحراء میں نہ تو قبلہ کی جانب منہ کرو نہ پیٹھ، اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کا قول یہ ہے کہ بیت الخلاء میں قبلہ کا اعتبار نہیں، جدھر چاہو منہ کرو۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
Mention was made in the presence of the Messenger of Allah of some people who did not like to face towards the Qiblah with their private parts. He said: 'I think that they do that. Turn my seat (in the toilet) to face the Qiblah.' (Da'if) Another chain with similar wording.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا, ہم سے وکیع نے بیان کیا، حماد بن سلمہ نے، خالد الحذی سے، خالد بن ابی الصلت نے عراق بن مالک کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ذکر ہوا کہ کچھ لوگ بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف منہ کرنا مکروہ سمجھتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ وہ عملی طور پر بھی اجتناب کرتے ہوں گے۔ میری جائے ضرورت کا رخ قبلہ کی طرف کر دو ۔
It was narrated that Jabir رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah forbade facing the Qiblah when urinating. But I saw him, one year before he died, facing the Qiblah (while urinating).
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے میرے والد نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے محمد بن اسحاق کو ابان بن صالح کی سند سے، وہ مجاہد کی سند سے سنا, جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ہم پیشاب کرنے کے وقت قبلہ کی طرف منہ کریں، پھر آپ کے انتقال سے ایک سال پہلے میں نے دیکھا قضائے حاجت کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منہ قبلہ کی طرف ہے ۔
It was narrated from 'Eisa bin Yazdad Al-Yamani that his father said:
The Messenger of Allah said: 'When anyone of you urinates, let him squeeze his penis three times (to remove the remaining urine drops). (Da'if) Another chain with similar wording.
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے بیان کیا اور ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے زمعہ بن صالح نے، عیسیٰ بن یزداد الیمانی سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرے تو اپنے عضو تناسل کو تین مرتبہ سونت لے ( زور سے دبا کر کھینچے تاکہ اس کے اندر جو قطرات ہیں، وہ نکل جائیں ) ۔