This hadith his been narrated by 'Abdul-Malik with the same chain of transmitters.
ہم سے قتیبہ بن سعید اور اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا(ہشیم کے بجائے ) جریر نے عبد الملک بن عمیر سے اسی سند کے ساتھ یہی روایت بیان کی ۔
Jabir bin Samura رضی اللہ عنہ reported:
'Umar said to Sa'd رضی اللہ عنہ : They complain against you in every matter, even in prayer. He (Sa'd) said: I prolong (standing) in the first two (rak'ahs) and shorten it in the last two, and I make no negligence in following the prayer of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ). He ('Umar) remarked: This is what is expected of you, or, that is what I deemed of you.
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن مہدی نے بیان کیا,شعبہ نے ابوعون سے روایت کی ، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے کہا : لوگوں نے آپ کی ہر چیز حتیٰ کہ نماز کی بھی شکایت کی ہے ۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا : میں ( یہ کہتا ہوں کہ میں ) پہلی دو رکعتوں میں ( قیام کو ) طول دیتا ہوں اور آخری دو رکعتوں میں تخفیف کرتا ہوں ، میں نے جس طرح رسول اللہﷺ کی اقتدا میں نماز پڑھی تھی ، اس میں کوئی کوتاہی نہیں کرتا ۔ تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : آپ کے بارے میں یہی گمان ہے یا آپ کے بارے میں میرا گمان یہی ہے ۔
This hadith is narrated by Jabir bin Samura رضی اللہ عنہ but with the addition of these words:
(Sa'd رضی اللہ عنہ said): These bedouins presume to teach me prayer.
ہم سے ابو کریب نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن بشر نے بیان کیا, مسعر نے عبد الملک ( بن عمیر ) اور ابو عون سے روایت کی ، انہوں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے ان کی حدیث کے ہم معنیٰ روایت بیان کی اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے کہ
سعد رضی اللہ عنہ نے کہا : بدوی مجھے نماز سکھائیں گے؟ ( میں نے تو خود رسول اللہﷺ سے نماز سیکھی ہے)
Abu Sa'id al-Khudri رضی اللہ عنہ reported:
The noon prayer would start and one would go to al-Baqi' and after having relieved himself he would perform ablution and then come, while the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) would be in the first rak'ah, because he would prolong it so much.
ہم سے داؤد بن راشد نے بیان کیا، کہا ہم سے الولید یعنی ابن مسلم نے بیان کیا، انہوں نے سعید کی سند سے جو عبدالعزیز کے بیٹے ہیں, عطیہ بن قیس نے قزعہ سے ، انہوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
ظہر کی نماز اقامت کہی جاتی اور کوئی جانے والا بقیع جاتا ، اپنی ضرورت سے فارغ ہو کر وضو کرتا ، پھر ( مسجد میں ) آتا اور رسول اللہﷺ اسے لمبا کرنے کی وجہ سے ابھی پہلی رکعت میں ہوتے ۔
Qaz'a reported:
I came to Abu Sa'id al-Khudri رضی اللہ عنہ and he was surrounded by people. When the people departed from him I said: I am not going to ask you what these people have been asking you. I want to ask you about the prayer of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ). He (Abu Sa'id) said: There is no good for you in this. He (Qaz'a), however, repeated (his demand). He then said: The noon prayer would start and one of us would go to Baqi' and, having relieved himself, would come to his home, then perform ablution and go to the mosque, and (he would find) The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) in the first rak'ah.
مجھ سے محمد بن حاتم نے بیان کیا، ہم سے عبدالرحمٰن بن مہدی نے بیان کیا، وہ معاویہ بن صالح کی سند سے,ربیعہ نے کہا : قزعہ نے مجھے حدیث سنائی ، کہا
میں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا ، ان کے پاس ( استفادے کے لیے ) کثرت سے لوگ موجود تھے ۔ جب یہ لوگ ان سے ( رخصت ہو کر ) منتشر ہو گئے تو میں نے عرض کی : میں آپ سے ان چیزوں کے بارے میں سوال نہیں کروں گا جن کے بارے میں لوگ آپ سے سوال کر رہے تھے ۔ میں نے کہا : میں آپ سے رسول اللہﷺ کی نماز کے بارے میں پوچھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا : اس سوال میں تیرے لیے بھلائی نہیں ہے ( کیونکہ تم نماز پڑھانے والے حکمرانوں کے پیچھے ایسے نماز نہیں پڑھ سکو گے ) انہوں نے ان کے سامنے دوبارہ اپنا مسئلہ پیش کیا تو ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا : ظہر کی نماز کھڑی کی جاتی اور ہم میں سے کوئی بقیع کی طرف جاتا ، اپنی ضرورت پوری کرتا ، پھر اپنے گھر آ کر وضو کرتا ، اس کے بعد واپس مسجد میں آتا تو رسول اللہﷺ ابھی پہلی رکعت میں ہوتے تھے ۔
Abdullah bin Sa'ib رضی اللہ عنہ reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) led us in the morning prayer in Mecca and began Sarat al-Mu'minin (xxiii ) but when he came to the mention of Moses and Aaron (verse. 45) or to the mention of Jesus (verse 50), a cough got the better of him, and he bowed. 'Abdullah bin Sa'ib رضی اللہ عنہ was present there, and in the hadith narrated by Abdul-Razzaq (the words are): He cut short (the recitation) and bowed.
ہم سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا,حجاج بن محمد نے ابن جریج سے روایت کی ، نیز عبد الرزاق نے ہمیں حدیث بیان کی ، کہا : ابن جریج نے ہمیں بتایا ، کہا : میں نے محمد بن عباد بن جعفر سے سنا ، کہہ رہے تھے : مجھے ابو سلمہ بن سفیان ، عبد اللہ بن عمرو بن عاص اور عبد اللہ بن مسیب سے عابدی نے حضرت عبد اللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے خبر دی ، انہوں نے کہا
نبیﷺ نے ہمیں مکہ میں صبح کی نماز پڑھائی تو سورہ مومنون کی قراءت شروع کی حتیٰ کہ موسیٰ اور ہارون علیہ السلام کا ذکر آیا یا عیسیٰ رضی اللہ عنہ کا ذکر آیا ( محمد بن عبادہ کو شک ہے یا راویوں نے اس کے سامنے ( بیان کرتے ہوئے ) اختلاف کیا ہے ) ( اس وقت ) رسو ل اللہﷺ کو کھانسی آنے لگی تو آپ رکوع میں چلے گئے ۔ عبد اللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بھی اس نماز میں موجود تھے ۔ عبد الرزاق کی روایت میں ہے : آپ نے قراءت قطع کر دی اور رکوع میں چلے گئے ۔ اور ان کی حدیث میں ( راوی کا نام ) عبد اللہ بن عمرو ہے ، آگے ابن عاص نہیں کہا ۔
Amr bin Huraith رضی اللہ عنہ reported:
I heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) recite in the morning prayer Wa'l-lail-i-idhd 'As'asa (ixxxi. 17).
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وکیع نے بیان کیا، مجھ سے ابو کریب نے بیان کیا اور تلفظ ان کا ہے، ہم سے ابن بشر نے مس کی سند سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: مجھے ولید بن ساری نے بیان کیا,حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت کہ
انہوں نے رسول اللہﷺ کو فجر کی نماز میں ﴿واليل إذا عسعس﴾ ( قسم ہے رات کی! جب وہ جانے لگتی ہے ) پڑھتے ہوئے سنا.
Qutba bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
I said prayer and the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) led it and he recited Qaf. (I.). By the Glorious Qur'an, till he recited and the tall palm trees (l. 10). I wanted to repeat it but I could not follow its significance.
ابو کامل الجہدری فضیل بن حسین نے مجھ سے کہا,ابو عوانہ نے زیاد بن علاقہ سے اور انہوں نے حضرت قطبہ نے مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
میں نے نماز پڑھی اور ہمیں رسول اللہﷺ نے نماز پڑھائی ، آپ ﴿ق والقرآن المجيد﴾ پڑھی حتی کہ آپ نے ﴿والنخل باسقت﴾ ( اور کجھور کے بلند وبالا درخت ) پڑھا تو میں اس آیت کو بار بار ( ذہن میں ) دہرانے لگا اور آپ نے جو کہا مجھے اس ( کے مفہوم ) کا پتہ نہ چلا ۔
Qutba bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
He had heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) reciting in the morning prayer this: And the tall palm trees having flower spikes piled one above another (Al-Qur'an 50:10).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا,( ابو عوانہ کے بجائے ) شریک اور سفیان بن عیینہ نے زیاد بن علاقہ سے اور انہوں نے حضرت قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
انہوں نے فجر کی نماز میں نبی اکرمﷺ کو ﴿والنخل باسقت لها طلع نضيد﴾ ( اور کجھور کے بلند وبالا درخت ( پیدا کیے ) جن کے خوشے تہ بہ تہ ہیں ) کی قراءت کرتے ہوئے سنا
Ziyad bin 'Ilaqa reported it on the authority of his uncle:
He said the morning prayer with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and he recited in the first rak'ah: And the tall palm trees having flower spikes piled one above another (l. 10) or perhaps Surah Qaf.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا,( ابو عوانہ ، شریک اور ابن عیینہ کے بجائے ) شعبہ نے زیادہ بن علاقہ سے اور انہوں نے اپنے چچا ( حضرت قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ ) سے روایت کی کہ
انہوں نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی تو آپ نے پہلی رکعت میں ﴿والنخل باسقت طلع نضيد﴾ پڑھا اور بعض اوقات ( یہی بات سناتے ہوئے ) کہا : سورہ ق پڑھی ۔
Jabir bin Samura رضی اللہ عنہما reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to recite in the morning prayer Qaf. By the Glorious Quran. and his prayer afterward shortened.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حسین بن علی نے بیان کیا,زائدہ نے کہا , ہمیں سماک بن حرب نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما سے حدیث بیان کی کہ
نبی اکرمﷺ فجر کی نماز میں ﴿ق والقرآن المجيد﴾ پڑھا کرتے تھے ، اس کے باوجود آپ کی نماز ہلکی تھی
Simak said:
Jabir bin Samura رضی اللہ عنہ about the prayer of the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم). He said: He (the Holy Prophet ﷺ) shortened the prayer and he did not pray like these people then, and he informed me that the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to recite Qaf. By the (Glorious) Qur'an, and a passage of similar length.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور محمد بن رافع نے بیان کیا، اور یہ قول ابن رافع کا ہے، انہوں نے کہا: ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا،( زائدہ کے بجائے ) زہیر نے سماک سے روایت کی ، انہوں نے کہا
میں نے جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے نبی اکرمﷺ کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا : آپ ہلکی نماز پڑھاتے تھے اور ان لوگوں کی طرح نماز نہیں پڑھاتے تھے ۔ اور ( سماک نے ) کہا : مجھے انہوں ( جابر رضی اللہ عنہ ) نے بتایا کہ رسو ل اللہﷺ کی صبح کی نماز میں ﴿ق والقرآن﴾ اور ( طوالت میں ) اس جیسی سورتیں پڑھا کرتے تھے
Jabir bin Samura رضی اللہ عنہما reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to recite in the noon prayer: By the night when it envelopes (xcii.), and in the afternoon like this, but he prolonged the morning prayer as compared to that (noon and afternoon prayers).
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا,عبد الرحمن بن مہدی نے کہا : ہمیں شعبہ نے سماک سے حدیث سنائی ، انہوں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی ، انہوں نے کہا
نبی اکرمﷺ ظہر کی نماز میں ﴿واليل اذا يغشى﴾ ( اور رات کی قسم جب چھا جائے ) پڑھتے ، عصر میں بھی ایسی ہی کوئی سورت پڑھتے اور فجر کی نماز میں اس سے لمبی ( سورت پڑھتے ۔ )
Jabir bin Samura رضی اللہ عنہما reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to recite in the noon prayer: Glorify the name of thy Most High Lord in the morning prayer longer than this (lxxxvii.)
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا,ابو داؤد طیالسی نے شعبہ سے ، انہوں نے سماک سے اور انہوں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ
نبی اکرمﷺ ظہر کی نماز میں ﴿سبح اسم ربك الأعلى﴾ ( اور اپنے پروردگار کے اونچے نام کی تسبیح کر ) پڑھتے اور صبح کی نماز میں اس سے لمبی قراءت کرتے تھے ۔
Abu Barza رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to recite in the morning prayer from sixty to one hundred verses.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا,(سلیمان ) تیمی نے ابو منہال سے اور انہوں نے حضرت ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہﷺ صبح کی نماز میں ساٹھ سے سو آیات تک پڑھا کرتے تھے ۔
Abu Barza Aslami رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to recite from sixty to one hundred verses in the morning prayer.
ہم سے ابو کریب نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے بیان کیا، سفیان سے,(تیمی کے بجائے ) خالد حذاء نے ابو منہال سے ، انہوں نے حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہﷺ فجر کی نماز میں ساٹھ سے سو تک آیتیں پڑھا کرتے تھے ۔
Ibn Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Umm al-Fadl daughter of al-Harith heard him reciting: By those sent forth to spread goodness (lxxvii.). (Upon this) she remarked: O my son, you reminded me by the recitation of this surah (the fact) that it was the last surah that I heard from the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and he recited it in the evening prayer.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا,مالک نے ابن شہاب ( زہری ) سے ، انہوں نے عبید اللہ بن عبد اللہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا نے مجھے ﴿والمرسلات عرفا﴾ پڑھتے ہوئے سنا تو کہنے لگیں : بیٹا! تم نے یہ سورت پڑھ کر مجھے یاد کرا دیا کہ بے شک یہ آخری سورت ہے جو میں نے رسول اللہﷺ کو مغرب کی نماز میں تلاوت کرتے ہوئے سنی ۔
This hadith has been narrated by Zuhri with the same chain of transmitters but with this addition:
And he did not lead the player after this till his death.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور عمرو نقید نے بیان کیا، کہا,( امام مالک کے بجائے ) سفیان ( بن عیینہ ) ، یونس ، معمر اور صالح نے زہری سے اسی سابقہ سند کے ساتھ روایت کی اور صالح کی حدیث میں یہ اضافہ ہے
پھر آپ نے اس کے بعد نماز نہیں پڑھائی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے پاس بلا لیا
Jubair bin Mut'im reported:
I heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) reciting Surat al-Tur (Mountain) (lii) in the evening prayer.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا,مالک نے ابن شہاب ( زہری ) سے ، انہوں نے محمد بن جبیر بن مطعم سے اور انہوں نے اپنے والد ( جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ ) سے روایت کی ، انہوں نے کہا کہ
میں نے مغرب کی نماز میں رسول اللہﷺ کو سورہ "الطور" پڑھتے ہوئے سنا ۔
This hadith has been narrated by Zuhri with the same chain of transmitters.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور زہیر بن حرب نے بیان کیا,سفیان ، یونس اور معمر نے اپنی اپنی سند سے زہری سے اسی سابقہ سند کے ساتھ اس جیسی روایت بیان کی ۔