This hadith has been narrated by Sufyan with the same chain of transmitters and in the hadith transmitted by Numair the words are:
I called upon the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
محمد بن عبد اللہ بن نمیر نے اپنے والد سے حدیث بیان کی ، نیز محمد بن مثنیٰ نے عبد الرحمان سے حدیث بیان کی ، ان دونوں ( ابن نمیر اور عبد الرحمان ) نے سفیان سے اسی سند کے ساتھ یہی روایت بیان کی ۔ اور ابن نمیر کی حدیث میں ہے ، کہا
میں رسول اللہﷺ کے ہاں حاضر ہوا ۔
Abu Zubair reported:
He saw Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہما praying in a single garment crossing Its ends even though he had the garments, and Jabir رضی اللہ عنہ said: He saw the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) doing like this.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، انہوں نے کہاعمرو نے کہا کہ ابو زبیر مکی نے مجھے حدیث سنائی کہ
انہوں نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا ، وہ اس کو پٹکے کی طرح لپیٹے ہوئے تھے اور ان کے پاس ان کے کپڑےموجود تھے اور جابر رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے رسو ل اللہﷺ کو ایسے کرتے دیکھا ہے ۔
Abu Sa'id al Khudri رضی اللہ عنہ reported:
I visited the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and saw him praying on a reed mat on which he was prostrating himself. And I saw him praying in a single garment with ends crossed with each other.
مجھ سے عمرو الناقد نے بیان کیا اور اسحاق بن ابراہیم نے کہا اور یہ لفظ عمرو کے لیے ہے, عیسیٰ بن یونس نے کہا : ہمیں اعمش نے ابو سفیان سے حدیث سنائی ، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا ، مجھے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے حدیث سنائی کہ
وہ نبی اکرمﷺ کے ہاں حاضر ہوئے ، کہا : تو میں نے آپ کو ایک چٹائی پر نماز پڑھتے دیکھا اس پر آپ سجدہ کرتے تھے اور میں نے آپ کو دیکھا آپ ایک کپڑے میں اس کو پٹکے کی طرح لپیٹ کر نماز پڑھ رہے تھے ۔
This hadith has been narrated by A'mash with the came chain of transmitters, and in the narration of Abu Karaib the words are:
Placing its (mantle's) ends on his shoulders ; and the narration transmitted by Abu Bakr and Suwaid (the words are): the ends crossing with each other .
ابو بکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب نے کہا : ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا ، نیز سوید بن سعید نے کہا : ہم سے علی بن مسہر نے روایت کی ، دونوں نے اعمش سے اسی طرح روایت کی ۔ ابو کریب کی روایت میں ہے
آپ نے اس کے دونوں کنارے اپنے کندھوں پر ڈالے ہوئے تھے ۔ اور ابو بکر اور سوید کی روایت میں ہے : آپ اس کو پٹکے کی طرح لپیٹے ہوئے تھے ۔