Adi reported:
I heard al-Bara' رضی اللہ عنہ narrating it from the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) that while in a journey he said the night prayer and recited in one of the two rak'ahs: By the Fig and the Olive (Su'rah xcv.).
ہم سے عبید اللہ بن معاذ العَنبری نے بیان کیا، ہم سے میرے والد نے بیان کیا, شعبہ نے عدی سے روایت کی ، انہوں نے کہا
میں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ کو نبی اکرمﷺ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپﷺ سفر میں تھے ، آپ نے عشاء کی پڑھائی تو اس کی ایک رکعت میں ﴿والتين والزيتون﴾ پڑھی ۔
Al-Bara' bin 'Azib رضی اللہ عنہ reported:
He said prayer with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and he recited: By the Fig and the Olive.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا,( شعبہ کے بجائے ) یحییٰ بن سعید نے عدی بن ثابت سے اور انہوں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ،
انہوں نے کہا میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو آپ نے ﴿والتين والزيتون﴾ کی قراءت کی ۔
Al-Bara' bin 'Azib رضی اللہ عنہ reported:
I heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) reciting in the night prayer: By the Fig and the Olive, and I have never heard anyone with a sweeter voice than he.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، کہا ہم سے میرے والد نے بیان کیا,( شعبہ اور یحییٰ کے بجائے ) مسعر نے عدی بن ثابت سے روایت کی ، انہوں نے کہا : میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے کہا
میں نے رسول اللہﷺ کو عشاء کی نماز میں ﴿والتين والزيتون﴾ کی قراءت کرتے ہوئے سنا ، میں نے کسی کو نہیں سنا جس کی آواز آپ سے زیادہ اچھی ہو ۔
Jabir رضی اللہ عنہ reported:
Mu'adh bin Jabal رضی اللہ عنہ used to pray with the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ), then came and led his people in prayer. One night he said the night prayer with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ). He then came to his people and led them in prayer beginning with Surat al-Baqara. A man turned aside, pronounced the taslim (salutation for concluding the prayer), then prayed alone and departed. The people said to him: Have you become a hypocrite, so and so? He said: I swear by Allah that I have not, but I will certainly go to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and will inform (him) about this. He then came to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and said: Messenger of Allah, we look after camels used for watering and work by day. Mu'adh رضی اللہ عنہ said the night prayer with you. He then came and began with Surat al-Baqara. Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) then turned to Mu'adh رضی اللہ عنہ and said: Are you there to (put the people) to trial? Recite such and recite such (and such a surah). It is transmitted on the authority of Jabir رضی اللہ عنہ , as told by Sufyan, that he (the Holy Prophet) had said: By the sun and its morning brightness (Surah xci), By brightness (Surah xciii), By the night when it spreads (Surah xcii), and Glorify the name of thy most high Lord (Surah lxxxii).
محمد بن عباد نے مجھ سے کہا,سفیان نے عمرو سے ، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرمﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے ، پھر آ کر اپنے قبیلے کی ( مسجد میں ) امامت کراتے ، ایک رات انہوں نے عشاء کی نماز رسول اللہﷺ کے ساتھ پڑھی ، پھر اپنی قوم کے پاس آئے ، ان کی امامت اور ( سورۃ فاتحہ کے بعد ) سورۃ بقرہ پڑھنی شروع کر دی ۔ ایک شخص الگ ہو گیا ، ( نماز سے ، سلام پھیرا ، پھر اکیلے نماز پڑھی اور چلا گیا تو لوگوں نے اس سے کہا : اے فلاں! کیا تو منافق ہو گیا ہے؟ اس نے جواب دیا : اللہ کی قسم! نہیں ، میں ضرور رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو اس معاملے سے آگاہ کروں گا ، چنانچہ وہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی : اے اللہ کے رسول! ہم ان اونٹوں والے ہیں جو پانی ڈھوتے ہیں ، دن بھر کام کرتے ہیں اور معاذ رضی اللہ عنہ نے عشاء کی نماز آپ کے ساتھ پڑھی ، پھر آ کر سورۃ بقرہ کے ساتھ نماز شروع کر دی ۔ رسول اللہﷺ نے ( یہ سن کر ) حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی طرف رخ کیا اور فرمایا : ’’اے معاذ! کیا لوگوں کو فتنے میں مبتلا کرنے والے ہو؟ فلاں سورت پڑھا کرو اور فلاں سورت پڑھا کرو ۔ ‘ ‘ سفیان نے کہا : میں نے عمرو سے کہا : ابو زبیر نے ہمیں جابر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ آپ نے فرمایا : ﴿والشمس وضحاها﴾ ﴿والضحى﴾ ، ﴿واليل إذا يغشى﴾ اور ﴿سبح اسم ربك الأعلى﴾ پڑھا کرو ۔ اور عمرو نے کہا : اس جیسی ( سورتیں پڑھا کرو)
Jabir رضی اللہ عنہ reported:
'Mu'adh bin Jabal al-Ansari رضی اللہ عنہ led his companions in the night prayer and prolonged it for them. A person amongst us said prayer (after having separated himself from the congregation). Mu'adh رضی اللہ عنہ was informed of this, and he remarked that he was a hypocrite. When it (the remark) was conveyed to the man, he went to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and informed him of what Mu'adh had said. Upon this the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said to him: Mu'adh رضی اللہ عنہ , do you want to become a person putting (people) to trial? When you lead people in prayer, recite: By the Sun and its morning brightness (Surat ash-Shams), Glorify the name of thy most high Lord (Surat al-A`la) and Read in the name of Lord (Surat al-`Alaq), and By the night when it spreads (Surat al-Lail).
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابن رومح نے بیان کیا، ہم سے لیث نے بیان کیا,ابو زبیر نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
معاذ بن جبل انصاری رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو عشاء کی نماز پڑھائی اور اس میں طویل قراءت کی ۔ ہم میں سے ایک آدمی نکلا اور الگ نماز پڑھ لی ۔ معاذ رضی اللہ عنہ کو اس کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے کہا : وہ منافق ہے ۔ جب اس آدمی تک یہ بات پہنچی تو وہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آ پ کو بتایا کہ معاذ نے کیا کہا ، اس پر رسول اللہﷺ نے معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا : ’’اے معاذ! کیا تم فتنہ ڈالنے والے بننا چاہتے ہو؟ جب لوگوں کی امامت کراؤ تو ﴿والشمس وضحها﴾ ، ﴿سبح اسم ربك الأعلى﴾ ، ﴿اقرأ باسم ربك الذي خلق﴾ اور ﴿واليل إذا يغشى﴾ پڑھا کرو ۔ ‘ ‘
Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہما reported:
Mu'adh bin Jabal رضی اللہ عنہما said the night prayer with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and then returned to his people and then led them in this prayer.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشیم نے بیان کی ,منصور نے عمرو بن دینار سے اور انہوں نے حضرت جابربن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھا کرتے تھے ، پھر اپنی قوم میں آ کر یہی نماز ان کو پڑھاتے تھے ۔
Jabir bin Abdullah رضی اللہ عنہما reported:
Mu'adh رضی اللہ عنہ said the night prayer with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ). He then came to the mosque of his people and led them in prayer.
ہم سے قتیبہ بن سعید اور ابو الربیع الزہرانی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد نے بیان کیا,( منصور کے بجائے ) ایوب نے عمرو بن دینار سے اور انہوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ
معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھا کرتے تھے ، پھر اپنی قوم کی مسجد میں آ کر ان کو نماز پڑھاتے تھے ۔
Abu Mas'ud al-Ansari رضی اللہ عنہ reported:
A person came to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and said: I keep away from the morning prayer on account of such and such (a man), because; he keeps us so long. I never saw God's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) more angry when giving an exhortation than he was that day. He said: 0 people, some of you are scaring people away. So whoever of you leads the people in prayer he must be brief, for behind him are the weak, the aged, and the people who have (argent) business to attend.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا,ہشیم نے اسماعیل بن ابی خالد سے ، انہوں نے قیس سے اور انۂں نے حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
ایک آدمی رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور عرض کی : بے شک میں فلاں آدمی کی وجہ سے صبح کی نماز سے پیچھے رہتا ہوں کیونکہ وہ ہمیں بہت لمبی نماز پڑھاتا ہے ۔ ابو مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرمﷺ کو کبھی نہیں دیکھا کہ پند ونصیحت کرتے وقت ، آپ کبھی اس دن سے زیادہ غضب ناک ہوئے ہوں ۔ آپ نے فرمایا : ’’لوگو! تم میں سے بعض ( دوسروں کو نماز سے ) متنفر کرنے والے ہیں ۔ تم میں سے جو بھی لوگوں کی امامت کرائے وہ اختصار سے کام لے کیونکہ اس کے پیچھے بوڑھے ، کمزور اور حاجت مند لوگ ہوتے ہیں ۔ ‘ ‘
This hadith like one narrated by Hashalm has been narrated from Isma'il with the same chain of transmitters.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, ہشیم ، وکیع ، عبد اللہ بن نمیر اور سفیان نے اسماعیل ( بن ابی خالد ) سے اسی سند کے ساتھ ہشیم کی حدیث کی طرح روایت کی ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When any one of you leads the people in prayer, he should be brief for among them are the young and the aged, the weak and the sick. But when one of you prays by himself, he may (prolong) as he likes.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ان سے المغیرہ نے، جو عبدالرحمٰن الحزامی کے بیٹے ہیں، ہم سے ابو الزناد نے بیان کیا،اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی اکرمﷺ نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کوئی فرد لوگوں کی امامت کرائے تو وہ ہلکی نماز پڑھائے کیونکہ ان ( نمازیوں ) میں بچے ، بوڑھے ، کمزور اور بیمار بھی ہوتے ہیں اور جب اکیلا پڑھے تو جیسے چاہے پڑھے ۔ ‘ ‘
Hammam bin Munabbih reported:
This is what Abu Huraira رضی اللہ عنہ transmitted to us from Muhammad the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), and he narrated (some) a hadith out of (these narrations and one of them is this): The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When any one of you stands to lead people In prayer, he should shorten it, for amongst them are the aged, and amongst them are the weak, but when he prays by himself, he may prolong his prayer as he likes.
ہم سے ابن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، ہم سے معمر نے بیان کیا,ہمام بن منبہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا
ہمیں یہ احادیث ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے محمد رسول اللہﷺ سے بیان کیں ، انہوں نے متعدد احادیث بیان کیں اور کہا : رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’ جب تم میں سے کوئی لوگوں کا امام بنے تو وہ نماز میں تخفیف کرے کیونکہ لوگوں میں بوڑھے بھی ہوتے ہیں اور ان میں کمزور بھی ہوتے ہیں اور جب اکیلا پڑھے تو اپنی نماز جتنی چاہے طویل کر لے ۔ ‘ ‘
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When any one of you leads people in prayer, he must shorten it for among them are the weak, the infirm and those who have business to attend.
ہم سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے یونس نے بیان کیا، ابن شہاب کی سند سے، انہوں نے کہا, ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ
رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھائے تو وہ تخفیف کرے کیونکہ لوگوں میں کمزور ، بیمار اور ضرورت مند بھی ہوتے ہیں ۔ ‘ ‘
Abu Bakr bin 'Abd al-Rahman reported:
He had heard Abu Huraira رضی اللہ عنہ say that the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said like it, but he substituted the aged for 'the infirm .
ہم سے عبد الملک بن شعیب بن لیث نے بیان کیا، مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، مجھ سے لیث بن سعد نے بیان کیا، مجھ سے یونس نے بیان کیا، ابن شہاب کی سند سے,(ابو سلمہ کے بجائے ) ابو بکر بن عبد الرحمن نے حدیث بیان کی کہ
انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے : رسول اللہﷺ نے فرمایا : .... اسی کے مانند ، البتہ اس میں سقیم ( بیمار ) کی جگہ کبیر ( بوڑھا ) کہا ہے ۔
Uthman bin Abu'l-'As at-Thaqafi رضی اللہ عنہ reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said to him: Lead your people in prayer. I said: Messenger of Allah! I perceive something (disturbing) in my soul. He (the Holy Prophet) asked me to draw near him and making me sit down in front of him he placed his hand on my breast between my nipples. and then, telling me to turn round, he placed it on my back between my shoulders. He then said: Act as an Imam for your people. He who acts as Imam of the people, he must be brief, for among them are the aged, among them are the sick, among them are the weak, and among them are the people who have business to attend. But when any of you prays alone, he may pray as he likes.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، کہا ہم سے میرے والد نے بیان کیا، ہم سے عمرو بن عثمان نے بیان کیا,موسیٰ بن طلحہ نے کہا : مجھے حضرت عثمان بن ابو عاص ثقفی رضی اللہ عنہ نے حدیث سنائی کہ
نبیﷺ نے ان سے فرمایا : ’’ اپنی قوم کی امامت کراؤ ۔ ‘ ‘ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! میں اپنے دل میں کچھ محسوس کرتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا : ’’میرے قریب ہو جاؤ ۔ ‘ ‘ آپ نے مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا ، پھر اپنی ہتھیلی میر ی دونوں چھاتیوں کے درمیان رکھی ، اس کے بعد فرمایا : ’’رخ پھیرو ۔ ‘ ‘ اس کے بعد آپ نے ہتھیلی میری پشت میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھی ، پھر فرمایا : ’’ اپنی قوم کی امامت کراؤ اور جو لوگوں کا امام بنے ، وہ تخفیف کرے کیونکہ ان میں بوڑھے ہوتے ہیں ، ان میں بیمار ہوتے ہیں ، ان میں کمزور ہوتے ہیں اور ان میں ضرورت مند ہوتے ہیں ، جب تم میں سے کوئی اکیلا نماز پڑھے تو جیسے چاہے پڑھے ۔ ‘ ‘
Uthman bin Abu'l-'As رضی اللہ عنہ reported:
The last thing which the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) instructed me was: When you lead the people in prayer, be brief.
ہم سے محمد بن المثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، عمرو بن مرہ سے، انہوں نے کہا,سعید بن مسیب نے کہا : حضرت عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہﷺ نے آخری بات جو میرے ذمے لگائی یہ تھی : ’’ جب تم لوگوں کی امامت کراؤ تو انہیں نماز ہلکی پڑھاؤ.
Anas رضی اللہ عنہ reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to be brief and perfect in prayer.
ہم سے خلف بن ہشام اور ابو الربیع الزہرانی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا،عبد العزیز بن صہیب نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی اکرمﷺ نماز میں تخفیف کرتے اور مکمل ادا کرتے تھے ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was among those whose prayers was brief and perfect.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ اور قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، اور قتیبہ نے کہا: ہم سے ابو عوانہ نے بیان کیا،قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہﷺ ( سب سے زیادہ ) مکمل صورت میں سب سے زیادہ تخفیف کے ساتھ نماز پڑھانے والے تھے ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
I never prayed behind an Imam who was more brief and more perfect in prayer than the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، یحییٰ بن ایوب، قتیبہ بن سعید اور علی بن حجر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، اور انہوں نے کہا دوسرے نے کہا: ہم سے اسماعیل نے ابن جعفر کے بارے میں بیان کیا،شریک بن عبد اللہ ابی نمر نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
میں نے کبھی کسی ایسے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھی جو رسول اللہﷺ کی نماز سے زیادہ ہلکی اور زیادہ مکمل نماز پڑھانے والا ہو ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) would listen to the crying of a lad in the company of his mother, in prayer, and he would recite a short surah or a small surah.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے جعفر بن سلیمان نے بیان کیا,ثابت بنانی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہﷺ ماں کے ساتھ ( آئے ہوئے ) بچے کا رونا سنتے اور آپ نماز میں ہوتے تو ہلکی سورت یا ( کہا ) چھوٹی سورت پڑھ لیتے ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) having said: When I begin the prayer I Intend to make it long, but I hear a boy cry. ing; I then shorten it because of his mother's feelings.
ہم سے محمد بن منہال الضّدیر نے بیان کیا، ہم سے یزید بن زرعی نے بیان کیا، ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے بیان کیا،قتادہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’ میں نماز شروع کرتا ہوں ، میرا ارادہ لمبی نماز ( پڑھنے ) کا ہوتا ہے ، پھر بچے کا رونا سنتا ہوں تو بچے پر ماں کے غم کی شدت کی وجہ سے ( نماز میں ) تخفیف کر دیتا ہوں ۔ ‘ ‘