Abu Dharr رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of 'Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When any one of you stands for prayer and there is a thing before him equal to the back of the saddle that covers him and in case there is not before him (a thing) equal to the back of the saddle, his prayer would be cut off by (passing of an) ass, woman, and black Dog. I said: O Abu Dharr, what feature is there in a black dog which distinguish it from the red dog and the yellow dog? He said: O, son of my brother, I asked the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as you are asking me, and he said: The black dog is a devil.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن اولیاء نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، ہم سے اسماعیل بن ابراہیم نے بیان کیا, یونس نے حمید بن ہلال سے ، انہوں نے عبد اللہ بن صامت سے اور انہوں نے حضرت ابو ذر ( غفاری ) رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو جب اس کے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز ہو گی تو وہ اسے سترہ مہیا کرے گی ، اور جب اس کے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز نہ ہو گی تو گدھا ، عورت اور سیاہ کتا اس کی نماز کو قطع کریں گے ۔ ‘ ‘ میں نے کہا : اے ابو ذر! سیاہ کتے کی لال کتے یا زرد کتے سے تخصیص کیوں ہے؟ انہوں نے کہا : بھتیجے! میں نے بھی رسول اللہﷺ سے یہی سوال کیا تھا جو تم نے مجھ سے کیا ہے تو آپ نے فرمایا تھا : ’’ سیاہ کتا شیطان ہوتا ہے ۔ ‘ ‘
This hadith has been transmitted by Humaid bin Hilal on the authority of Yunus.
ہم سے شیبان بن فرخ نے بیان کیا,سلیمان بن مغیرہ ، شعبہ ، جریر ، سلم بن ابو ذیال اور عاصم احول سب نے حمید بن ہلال سے یونس کی سند کے ساتھ اس کی حدیث کی مانند حدیث بیان کی ہے ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: A woman, an ass and a dog disrupt the prayer, but something like the back of a saddle guards against that.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے المخزومی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبد الواحد جو کہ ابن زیاد ہیں، نے بیان کیا، کہا ہم سے عبید اللہ بن عبداللہ بن العصام نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن الا صم نے بیان کیا,حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ
رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’ عورت ، گدھا اور کتا نماز قطع کر دیتے ہیں اور پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز اسے بچاتی ہے ۔ ‘ ‘
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
The Prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to pray at night while I lay interposed between him and the Qibla like a corpse on the bier.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا,زہری نے عروہ سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ
نبی اکرمﷺ رات کو نماز پڑھتے تھے ، میں جنازے کی طرح آپ کے اور قبلے کے درمیان چوڑائی میں لیٹی ہوتی تھی
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said his whole prayer (Tahajjud prayer) during the night while I lay between him and the Qibla. When he intended to say Witr (prayer) he awakened me and I too said witr (prayer).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا,ہشام نے اپنے والد عروہ سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، انہوں نے کہا
نبی اکرمﷺ رات کو اپنی پوری نماز پڑھتے اور میں آپ کے اور قبلے کے درمیان لیٹی ہوتی تھی اور جب آپ وتر پڑھنا چاہتے ، مجھے جگا دیتے تو میں بھی وتر پڑھ لیتی.
Urwa bin Zubair reported:
'A'isha رضی اللہ عنہا asked: What disrupts the prayer? We said: The woman and the ass. Upon this she remarked: Is the woman an ugly animal? I lay in front of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) like the bier of a corpse and he said prayer.
مجھ سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا,ابو بکر بن حفص نے عروہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا : کون سی چیز نماز قطع کر دیتی ہے؟ تو ہم نے کہا : عورت اور گدھا ۔ اس پر انہوں نے کہا : عورت برا چوپایہ ہے! میں نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے سامنے چوڑائی رخ جنازے کی طرح لیٹی ہوتی تھی جبکہ آپ نماز پڑھ رہے تھے ۔
Masruq reported:
It was mentioned before 'A'isha رضی اللہ عنہا that prayer is invalidated (in case of passing) of a dog, an ass and a woman (before the worshipper, when he is not screened). Upon this 'A'isha said: You likened us to the asses and the dogs. By Allah I saw the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) saying prayer while I lay on the bedstead interposing between him and the Qibla. When I felt the need, I did not like to wit to front (of the Holy Prophet) and perturb the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and quietly moved out from under its (i. e. of the bedstead) legs.
ہم سے عمرو ناقد اور ابو سعید اشجع نے بیان کیا، کہا: ہم سے حفص بن غیاث نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، اور تلفظ کی ایک تعریف ہے پھر میرے والد! اعمش نے ہمیں حدیث سنائی ، کہا : مجھے ابراہیم نے حدیث بیان کی ، انہوں نے اسود سے اور اسود نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ۔ اعمش نے ( مزید ) کہا : مجھے مسلم بن صبیح نے مسروق سے حدیث بیان کی اور
انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، ان کے سامنے ان چیزوں کا تذکرہ کیا گیا جو نماز قطع کرتی ہیں ( یعنی ) کتا ، گدھا اور عورت ۔ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : تم نے ہمیں گدھوں اور کتوں کے مشابہ بنا دیا ہے! اللہ کی قسم! میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس حال میں نماز پڑھتے دیکھا کہ میں چار پائی پر آپ کے اور قبلے کے درمیان لیٹی ہوتی تھی ، مجھے ضرورت پیش آتی تو میں بیٹھ کر رسول اللہﷺ کو تکلیف دینا پسند نہ کرتی ، اس لیے میں اس ( چار پائی یا بستر ) کے پایوں ( والی جگہ کی طرف ) سے کھسک جاتی ۔
Al-Aswad reported that 'A'isha رضی اللہ عنہا said:
You have made us equal to the dogs and the asses, whereas I lay on the bedstead and the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) came there and stood in the middle of the bedstead and said prayer. I did not like to take off the quilt from me (in that state), so I moved away quietly from the front legs of the bedstead and thus came out of the quilt.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا,منصور نے ابراہیم ( نخعی ) سے ، انہوں نے اسود سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، انہوں نے فرمایا
تم نے ہمیں کتوں اورگدھوں کے برابر کر دیا ہے ، حالانکہ میں نے اپنے آپ کو ( اس طرح ) دیکھا ہے کہ میں چار پائی پر لیٹی ہوتی تھی ، رسول اللہﷺ تشریف لاتے اور چارپائی کے وسط میں کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ، میں آپ کے سامنے ہونا پسند نہ کرتی ، اس لیے میں چار پائی کے پایوں کی طرف سے کھسکتی یہاں تک کہ اپنے لحاف سے نکل جاتی ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
I was sleeping in front of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) with my legs between him and the Qibla. When he prostrated himself he pinched me and I drew up my legs, and when be stood up, I stretched them out. She said: At that time there were no lamps in the houses.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے مالک رضی اللہ عنہ کو ابو نضر رضی اللہ عنہ سے روایت کی،ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، انہوں نے کہا
میں رسول اللہﷺ کے سامنے سو جاتی اور میرے پاؤں آپ کے قبلے ( والے حصے ) میں ہوتے ، جب آپ سجدہ کرتے تو ( پاؤں پر ہاتھ لگا کر ) مجھے اشارہ کر دیتے تو میں اپنے دونوں پاؤں سکیٹر لیتی اور جب آپ کھڑے ہو جاتے تو میں ان کو پھیلا لیتی ۔ انہوں ( عائشہ رضی اللہ عنہا ) نے کہا : گھر ان دنوں ایسے تھے کہ ان میں چراغ نہیں ہوتے تھے ۔
Maimuna رضی اللہ عنہا , the wife of the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ), reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said prayer and I (lay) opposite to him while I was in menses. Sometimes his clothes touched me when he prostrated.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے عباد بن العوام نے بیان کیا، انہوں نے شیبانی کی سند سے، وہ عبداللہ بن شداد بن الحاد رضی اللہ عنہ سے۔ انہوں نے کہا, نبی اکرمﷺ کی زوجہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، انہوں نے کہا
رسول اللہﷺ نماز پڑھتے اور میں حیض کی حالت میں آپ کے سامنے ہوتی ، بسا اوقات آپ سجدہ کرتے تو آپ کا کپڑا مجھ سے لگ رہا ہوتا.
A'isha reported: The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said prayer at night and I was by his side in a state of meanses and I had a sheet pulled over me a portion of which was on his side.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ رات کو نماز پڑھتے اور میں حیض کی حالت میں آپ کے پہلو کی جانب ہوتی ۔ مجھ پر چادر ہوتی اور اس چادر کا کچھ حصہ آپ کے پہلو ( کی طرف ) سے آپ پر ( بھی ) ہوتا ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
An inquirer asked the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) about the prayer in a single garment. He (the Holy Prophet) add: Has everyone of you two garments?
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا امام مالک نے ابن شہاب ( زہری ) سے ، انہوں نے سعید بن مسیب سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
ایک سائل نے رسول اللہﷺ سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا : ’’ کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہیں؟ ‘ ‘
A hadith like this has been narrated by Abu Huraira رضی اللہ عنہ with another chain of transmitters.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا,یونس اور عقیل بن خالد دونوں نے ابن شہاب ( زہری ) سے ، انہوں نے سعید بن مسیب اور ابو سلمہ سے ، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے سابقہ حدیث کے مانند روایت بیان کی.
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
A person addressed the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and said to him: Can any one of us say prayer in one garment? He said: Do all of you possess two garments?
عمرو ناقد اور زہیر بن حرب نے کہا: ہم سے عمرو، اسماعیل بن ابراہیم نے ایوب کی سند سے بیان کیا, محمد بن سیرین نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
ایک آدمی نے نبی ﷺ کو پکار کر پوچھا : کیا ہم میں سے کوئی شخص صرف ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے؟ تو آپ نے فرمایا : ’’ کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہیں؟ ‘ ‘
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: None of you must pray in a single garment of which no part comes over his shoulders.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، ابن زہیر نے کہا: ہم سے سفیان نے ابو الزناد سے لنگڑے کے بارے میں بیان کیا, حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’ تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز اس طرح نہ پڑھے کہ اس کے کندھوں پر اس کا کوئی حصہ نہ ہو ۔ ‘ ‘
Umar bin Abu Salama رضی اللہ عنہ reported:
I saw the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) praying in Umm Salama's house in a single garment, placing its two ends over his shoulders.
ہم سے ابو کریب نے بیان کیا، انہوں نے کہاابو اسامہ نے ہشام بن عروہ سے ، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
میں نے رسول اللہﷺ کو ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا ، آپ اسے لپیٹے ہوئے تھے اور اس کے دونوں کنارے اپنے کندھوں پر رکھے ہوئے تھے
This was also narrated from Hisham bin 'Urwa from his father (a hadith similar to no. 1152).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور اسحاق بن ابراہیم نے وکیع نے ہشام بن عروہ کی مذکورہ بالا سند سے حدیث سنائی ، ہاں یہ فرق ہے کہ اس نے متوشحا کہا مشتملا نہ کہا
Umar bin Abu Salama رضی اللہ عنہ reported:
I saw the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) saying prayer in the house of Umm Salama رضی اللہ عنہا in a single garment with its extremities crossing each other.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا,حماد بن زید نے ہشام بن عروہ سے ، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
میں نے رسول اللہﷺ کو ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا ، آپ نے اس کے دونوں کناروں کو ادل بدل کر رکھا تھا ، یعنی دائیں کنارے کو بائیں طرف اور بائیں کنارے کو دائیں طرف لے گئے تھے
Umar bin Abu Salama رضی اللہ عنہ reported:
I saw the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) praying in a single garment with its ends crossing each other. 'Isa bin Hammad added: placing on his shoulders .
قتیبہ بن سعید اور عیسیٰ بن حماد نے کہا : ہمیں لیث نے یحییٰ بن سعید سے حدیث سنائی انہوں نے ابو امامہ بن سہل بن حنیف سے اور انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
میں نے رسول اللہﷺ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا : آپ نے اس کو لپیٹا ہوا تھا اور اس کے دونوں کناروں کو مخالف سمت میں ڈالا ہوا تھا ۔ عیسیٰ بن حماد نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا : اپنے کندھوں پر ڈالے ہوئے تھے ۔
Jabir رضی اللہ عنہ reported:
I saw the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) praying in a single garment crossing the two ends.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا,وکیع نے کہا : ہمیں سفیان نے ابو زبیر سے حدیث سنائی ، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
میں نے نبی اکرمﷺ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا ، آپ اس کو پٹکے کی طرح لپیٹا ہوا تھا ۔