Hammam bin Munabbih reported:
This is what was transmitted to us by Abu Huraira رضی اللہ عنہ from the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and, while making a mention of a few ahadith, said: (The Messengerof Allah directed us thus): Establish rows in prayer, for the making of a row (straight) is one of the merits of prayer.
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا ہم سے معمر نے بیان کیا,ہمام بن منبہ نے کہا
یہ ہے جو ہمیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ سے بیان کیا ، پھر انہوں نے ان میں سے متعدد احادیث بیان کیں اور کہا : ’’نماز میں صف سیدھی رکھو کیونکہ صف کو سیدھا رکھنا نماز کے حسن ( ادائیگی ) کا حصہ ہے ۔ ‘ ‘
Nu'man bin Bashir رضی اللہ عنہ reported:
I heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) say: Straighten your rows, or Allah would create dissension amongst you.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے شعبہ کی سند سے، کہا کہ ہم سے محمد بن المثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، انہیں شعبہ نے بیان کیا۔ عمرو بن مرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا,سالم بن ابی جعد غطفانی نے کہا : میں نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے کہا
میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، آپ فرما رہے تھے : ’’تم ہر صورت اپنی صفوں کو برابر رکھو ورنہ اللہ تعالیٰ لازماً تمہارے رخ ایک دوسرے کی مخالف سمتوں میں کر دے گا ۔ ‘ ‘
Nu'man bin Bashir رضی اللہ عنہما reported:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to straighten our rows as it lie were straightening an arrow with their help until be saw that we had learnt it from him. One day he came out, stood up (for prayer) and was about to say: Allah is the Greatest, when he saw a man, whose chest was bulging out from the row, so he said: Servants of Allah, you hint straighten your rows or Allah would create dissension amongst you.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا,ابو خیثمہ نے سماک بن حرب سے روایت کی ، انہوں نے کہا : میں نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے سنا ، وہ کہتے تھے
رسول اللہﷺ ہماری صفوں کو ( اس قدر ) سیدھا اور برابر کراتے تھے ، گویا آپ ان کے ذریعے سے تیروں کو سیدھا کر رہے ہیں ، حتیٰ کہ جب آپ کو یقین ہو گیا کہ ہم نے آپ سے ( اس بات کو ) اچھی طرح سمجھ لیا ہے تو اس کے بعد ایک دن آپ گھر سے نکل کر تشریف لائے اور ( نماز پڑھانے کی جگہ ) کھڑے ہو گئے اور قریب تھا کہ آپ تکبیر کہیں ( اور نماز شروع فرما دیں کہ ) آپ نے ایک آدمی کو دیکھا ، اس کا سینہ صف سے کچھ آگے نکلا ہوا تھا ، آپ نے فرمایا : ’’ اللہ کے بندو! تم لازمی طور پر اپنی صفوں کو سیدھا کرو ورنہ اللہ تمہارے رخ ایک دوسرے کے خلاف مور دے گا ۔ ‘ ‘
Abu 'Awana reported this hadith with the same chain of transmitters.
ہم سے حسن بن ربیع اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا,ابو احوص اورابو عوانہ نے اپنی اپنی سند کے ساتھ ( سماک سے ) مذکورہ بالا روایت کے ہم معنیٰ روایت بیان کی ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah (ﷺ) used to straighten our rows as it lie were straightening an arrow with their help until be saw that we had learnt it from him. One day he came out, stood up (for prayer) and was about to say: Allah is the Greatest, when he saw a man, whose chest was bulging out from the row, so he said: Servants of Allah, you hint straighten your rows or Allah would create dissension amongst you.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے مالک سے، ابو بکر کے خادم سمی سے، ابو صالح السمان سے، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ
رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’ اگر لوگ جان لیں کہ اذان ( کہنے ) اور پہلی صف ( کا حصہ بننے ) میں کیا ( خیر وبرکت ) ہے ، پھر وہ اس کی خاطر قرعہ اندازی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ پائیں تو وہ اس کے لیے قرعہ اندازی ( بھی ) کریں اور اگر وہ جان لیں کہ ظہر ( کی نماز ) جلدی ادا کرنے میں کتنا اجر وثواب ملتا ہے تو اس کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں گے اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ عشاء اور صبح کی نمازوں میں کتنا ثواب ہے تو ان دونوں نمازوں میں ( ہر صورت ) پہنچیں چاہے گھسٹ گھسٹ کر آنا پڑے ۔ ‘ ‘
Abu Sa'id al-Khudri رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) saw (a tendency ) among his Companions to go to the back, so he said to them: Come forward and follow my lead, and let those who come after you follow your lead. People will continue to keep back till Allah will put them at the back.
ہم سے شیبان بن فرخ نے بیان کیا,ابو اشہب نے ابو نضرہ عبدی سے اور انہوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہﷺ نے اپنے ساتھیوں کو ( صف بندی میں ) پیچھے رہتے دیکھا تو ان سے کہا : ’’ آگے بڑھو اور ( براہ راست ) میری اقتدا کرو اور جو لوگ تمہارے بعد ہوں وہ تمہاری اقتدا کریں ، کچھ لوگ مسلسل پیچھے رہتے جائیں حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ ان کو پیچھے کر دے گا ۔ ‘ ‘
Abu Sa'id al-Khudri رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) saw people at the end of the mosque, and then the (above-mentioned hadith) was narrated.
ہم سے عبداللہ بن عبدالرحمٰن الدارمی نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عبداللہ الرقاشی نے بیان کیا، کہا ہم سے بشر بن منصور نے بیان کیا, جریری نے ابو نضرہ سے اور انہوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ ﷺ نے کچھ لوگوں کو مسجد کے پچھلے حصے میں دیکھا ... آگے اسی طرح روایت بیان کی ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: If you were to know, or if they were to know, what (excellence) lies in the first rows, there would have been drawing of lots (for filling them) ; and Ibn Harb said: For (occupying) the first row there would have been drawing of lots.
ابراہیم بن دینار اور محمد بن حرب واسطی نے کہا : ہمیں ابو قطن عمرو بن ہیثم نے حدیث سنائی ، کہا : ہمیں شعبہ نے قتادہ سے حدیث سنائی ، انہوں نے خلاس سے ، انہوں نے ابو رافع سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی
آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ اگر تم جان لو ، یا لوگ جان لیں کہ اگلی صف میں کیا ( فضیلت ) ہے تو اس پر قرعہ اندازی ہو ۔ ‘ ‘ ابن حرب نے ( في الصف المقدم لكانت قرعة کے بجائے ) في الصف الأول ما كانت إلا قرعة ’’پہلی صف میں کیا ہے تو قرعہ کے سوا کچھ نہ ہو ‘ ‘ کہا ۔
It was narrated from Abu Huraira رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: The best rows for men are the first rows, and the worst ones the last ones, and the best rows for women are the last ones and the worst ones for them are the first ones.
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا,جریر نے سہیل سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے انہوں نے کہا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا’’مردو ں کی بہترین صف پہلی اور بدترین صف آخری ہے جبکہ عورتوں کی بہترین صف آخری اور بدترین صف پہلی ہے ۔
This hadith is narrated by Suhail with the same chain of transmitters.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا,عبد العزیز ، یعنی دراوردی نے سہیل سے اسی سند کے ساتھ ( یہی ) روایت بیان کی ہے ۔
Sahl b. Sa'd reported: I saw men having tied (the ends) of their lower garments around their necks, like children, due to shortage of cloth and offering their prayers behind the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ). One of the proclaimers said: O womenfolk, do not lift your heads till men raise (them).
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : میں نے مردوں کو دیکھا کہ چادریں تنگ ہونے کی وجہ سے وہ بچوں کی طرح اپنی چادریں گردنوں میں باندھے ہوئے نبیﷺ کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے ، اس پر کسی کہنے والے نے کہا : اے عورتوں کی جماعت! تم اس وقت تک اپنے سروں کو ( سجدے سے ) نہ اٹھانا جب تک مرد ( سر نہ ) اٹھا لیں ۔ ( خدانخواستہ کسی مرد کے ستر کا کوئی حصہ کھلا ہوا نہ ہو ۔ یہ بات آپﷺ کی موجودگی میں کہی گئی اور آپ نے کہنے والے کو نہ ٹوکا ۔ )
Salim narrated it from his father ('Abdullah bin Umar):
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When women ask permission for going to the mosque, do not prevent them.
عمرو ناقد اور زہیر بن حرب نے ابن عیینہ کی سند سے کہا,سفیان بن عیینہ نے زہری سے حدیث بیان کی ، انہوں نے سالم سے سنا ، وہ اپنے والد سے روایت بیان کر رہے تھے اور وہ ( اس کی سند میں ) رسول اللہ ﷺ تک پہنچتے تھے ( کہ )
آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ جب تم میں سے کسی سے اس کی بیوی مسجد جانے کی اجازت مانگے تو وہ اسے نہ روکے ۔ ‘ ‘
Abdullah bin Umar رضی اللہ عنہما reported:
I heard Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) say: Don't prevent your women from going to the mosque when they seek your permission. Bilal bin 'Abdullah said: By Allah, we shall certainly prevent them. On this 'Abdullah bin Umar رضی اللہ عنہ turned towards him and reprimanded him to harshly as I had never heard him do before. He ('Abdullah bin Umar) said: I am narrating to you that which comes from the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and you (have the audicity) to say: By Allah, we shall certainly prevent them.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا,یونس نے ابن شہاب ( زہری ) سے روایت کی ، کہا : مجھے سالم بن عبد اللہ نے خبر دی کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا
میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، آپ فرما رہے تھے : ’’ اپنی عورتوں کو جب وہ تم سے مسجدوں میں جانے کی اجازت طلب کریں تو انہیں ( وہاں جانے سے ) نہ روکو ۔ ‘ ‘ ( سالم نے ) کہا : تو ( ابن عمر کے دوسرے بیٹے ) بلال بن عبد اللہ نے کہا : اللہ کی قسم! ہم تو ان کو ضرور روکیں گے ۔ اس پرحضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اس کی طرف رخ کیا اور اس کو سخت برا بھلا کہا ، میں نے انہیں کبھی ( کسی کو ) اتنا برا بھلا کہتے نہیں سنا اور کہا : میں تمہیں رسول اللہﷺ کا فرمان بتا رہا ہوں اور تم کہتے ہو : اللہ کی قسم! ہم انہیں ضرور روکیں گے ۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما reported:
'The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Do not prevent the maid-servants of Allah from going to the mosque.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، کہا ہم سے ابی اور ابن ادریس نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا, نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ
رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’ اللہ کی باندیوں کو اللہ کی مساجد سے نہ روکو ۔ ‘ ‘
lbn Umar رضی اللہ عنہما reported:
I heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) say: When your women seek your permission for going to the mosque, you grant them (permission).
ہم سے ابن نمیر نے بیان کیا، ہم سے میرے والد نے بیان کیا, حنظہ نے کہا : میں نے سالم سے سنا ، کہہ رہے تھے : میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ
انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، آپ فرما رہے تھے : ’’ جب تمہاری عورتیں تم سے مساجد میں جانے کی اجازت مانگیں تو انہیں اجازت دے دو
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Do not prevent women from going to the mosque at night. A boy said to 'Abdullah bin Umar رضی اللہ عنہما : We would never let them go out, that they may not be caught in evil. He (the narrator) said: Ibn Umar رضی اللہ عنہما reprimanded him and said.. I am saying that the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said this, but you say: We would not allow!
ہم سے ابو کریب نے بیان کیا,ابو معاویہ نے اعمش سے ، انہوں نے مجاہد سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’رات کو عورتوں کو مسجدوں میں جانے سے نہ روکو ۔ ‘ ‘ تو عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک بیٹے نے کہا : ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے کہ وہ جائیں اور اسے خرابی اور بگار ( کا ذریعہ ) بنا لیں ۔ ( مجاہد نے ) کہا : ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے سخت ڈانٹا او ر کہا : میں کہتا ہوں رسول اللہﷺ نے فرمایا اور تو کہتا ہے ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے.
A hadith like this has been narrated by A'mash with the same chain of transmitters.
ہم سے علی بن خشرم نے بیان کیا(دوسرے شاگرد ) عیسیٰ نے اعمش سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند خبر دی.
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما reported:
The Messenger of Allah ﷺ said: Grant permission to women for going to the mosque in the night. His son who was called Waqid said: Then they would make mischief. He (the narrator) said: He thumped his (son's) chest and said: I am narrating to you the hadith of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), and you say: No!
ہم سے محمد بن حاتم اور ابن رافع نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے شبابہ نے بیان کیا، اور مجھ سے ورقہ نے بیان کیا,( اعمش کے بجائے ) عمرو ( بن دینار جحمی ) نے مجاہد سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’عورتوں کو رات کے وقت مسجدوں کی طرف نکلنے کی اجازت دو ۔ ‘ ‘ تو ان کے بیٹے نے ، جس کو واقد کہا جاتا تھا ، کہا : تب وہ اس کو خرابی و بگاڑ بنا لیں گی ۔ ( مجاہد نے ) کہا : ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کے سینے پر مارا اور کہا : میں تمہیں رسول اللہﷺ سے حدیث سنا رہا ہوں اور تو کہتا ہے : نہیں!
Ibn Umar رضی اللہ عنہما reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Do not deprive women of their share of the mosques, when they seek permission from you. Bilal said: By Allah, we would certainly prevent them. 'Abdullah said: I say that the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said it and you say: We would certainly prevent them!
ہم سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، ہم سے عبداللہ بن یزید المقری نے بیان کیا، ہم سے سعید یعنی ابن ابی ایوب نے بیان کیا، ہم سے کعب بن علقمہ نے بیان کیا،( خود ) بلال بن عبد اللہ بن عمر نے اپنے والد حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ، انہوں نے کہا کہ
رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’ عورتوں کو ، جب وہ تم سے اجازت طلب کریں تو مسجدوں میں جو ان کے حصے ہیں ان ( کے حصول ) سے ( انہیں ) نہ روکو ۔ ‘ ‘ بلال نے کہا : اللہ کی قسم! ہم ان کو ضرور روکیں گے ۔ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا اور تو کہتا ہے : ہم انہیں ضرور روکیں گے!
Zainab Thaqafiya رضی اللہ عنہما reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When any one of you (women) participates in the 'Isha' prayer, she should not perfume herself that night.
ہم سے ہارون بن سعید الایلی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا,مخرمہ نے اپنے والد ( بکیر ) سے ، انہوں نے بسر بن سعید روایت کی کہ حضرت زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہما رسول اللہﷺ سے ( یہ ) حدیث بیان کرتی تھیں
آپ نے فرمایا : ’’ جب تم عورتوں میں سے کوئی عشا کی نماز میں شامل ہو تو وہ اس رات خوشبو نہ لگائے ۔ ‘ ‘