It was narrated that Ibn Abbas رضی الله عنہما said:
The Prophet ﷺ married Maimunah رضی اللہ عنہا when he was in Ihram.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے داؤد نے، جو ابن عبدالرحمٰن العطار ہیں، انہوں نے عمرو کی سند سے، جو ابن دینار ہیں، بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے ابو الشعثاء رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا:عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور آپ محرم تھے ۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی الله عنہما :
The Messenger of Allah ﷺ got married when in Ihram.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن جریج نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عمرو بن دینار نے بیان کیا، کہا کہ ان سے ابو الشعثاہ نے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں نکاح کیا۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی الله عنہما :
The Messenger of Allah ﷺ married Maimunah رضی اللہ عنہا when they were both in Ihram.
مجھ سے ابراہیم بن یونس بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے میرے والد نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد بن سلمہ نے حمید کی سند سے اور مجاہد کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور دونوں محرم تھے۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی الله عنہما :
The Messenger of Allah ﷺ married Maimunah رضی اللہ عنہا when he was in Ihram.
ہم سے محمد بن اسحاق الصغانی نے بیان کیا، کہا: ہم سے احمد بن اسحاق نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد بن سلمہ نے حمید کی سند سے اور عکرمہ کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور آپ محرم تھے۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی الله عنہما:
The Prophet ﷺ married Maimunah رضی اللہ عنہا when he was in Ihram.
مجھ سے شعیب بن شعیب بن اسحاق اور صفوان بن عمرو الحمصی نے بیان کیا: ہم سے ابو المغیرہ نے بیان کیا: ہم سے الاوزاعی نے عطاء بن ابی رباح کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور آپ احرام باندھے ہوئے تھے۔
Uthman bin Affan رضی الله عنہ said:
The Messenger of Allah ﷺ said: 'The Muhrim should not get married, or propose marriage, or arrange a marriage for some else.'
ہم سے قتیبہ نے مالک کی سند سے، نافع کی سند سے، نبیہ بن وہب کی سند سے، ابان بن عثمان نے کہا: عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ شادی کا پیغام بھیجے اور نہ ہی کسی دوسرے کا نکاح کرائے“۔
It was narrated from Aban bin Uthamn رضی الله عنہ, from his father:
The Prophet ﷺ forbade the Muhrim to get married, arrange a marriage for anyone else, or propose marriage.
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے مالک کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے نافع نے، نوبیح بن وہب سے، ابان بن عثمان رضی الله عنہ کے واسطہ سے، اپنے والد سے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا: ”محرم اپنا نکاح کرے یا کسی دوسرے کا نکاح کرائے، یا کسی کو شادی کا پیغام بھیجے“۔
Uthaman bin Affan رضی اللہ عنہ narrated that:
The Prophet ﷺ said: The Muhrim should not get or propose marriage.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن یزید نے سفیان کی سند سے اور ایوب بن موسیٰ کی سند سے بیان کیا , نبیہ بن وہب کہتے ہیں کہ عمر بن عبیداللہ بن معمر نے ابان بن عثمان کے پاس کسی کو یہ سوال کرنے کے لیے بھیجا کہ کیا محرم نکاح کر سکتا ہے؟ تو ابان نے کہا کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ نکاح کرے، اور نہ نکاح کا پیغام بھیجے“۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی الله عنہما :
The Messenger of Allah ﷺ was treated by means of cupping when he was in Ihram.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے ابو الزبیر سے اور عطاء کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا، اور آپ احرام باندھے ہوئے تھے۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی الله عنہما that:
The Prophet ﷺ was treated by means of cupping when he was Ihram.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے عمرو کی سند سے، طاؤس اور عطا کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا اور آپ محرم تھے۔
It was narrated that Ibn Abbas رضی الله عنہما said:
The Prophet ﷺ was treated by means of cupping when he was in Ihram. He said that Taaws narrated from Ibn Abbas (رضی اللہ عنہما) that the Prophet ﷺ had his cupping while he was a mahram.
ہم سے محمد بن منصور نے سفیان کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن دینار نے خبر دی، وہ کہتے ہیں: عطاء کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی الله عنہما کو کہتے سنا کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا اور آپ احرام باندھے ہوئے تھے. بعد ا زاں انہوں نے یہ کہا کہ طاؤس نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا، اور آپ محرم تھے۔
It was narrated from Jabir رضی الله عنہ :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم was treated by means of cupping when he was in Ihram for a contusion that he had suffered.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن المبارک نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو الولید نے بیان کیا، کہا: ہم سے یزید بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو الزبیر نے بیان کیا, جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تکلیف کے باعث جو آپ کو لاحق تھی پچھنا لگوایا اور آپ محرم تھے۔
It was narrated from Anas رضی الله عنہ :
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم was treated by means of cupping when he was in Ihram on the top of the foot for contusion that he had suffered.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبدالرزاق نے خبر دی، کہا: ہم سے معمر نے قتادہ کی سند سے بیان کیا, انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موچ کی وجہ سےاحرام کی حالت میں اپنے پاؤں کی پشت پر سینگی لگوائی ۔
Abdullah bin Buhayanah رضی الله عنہ narrated:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم was treated by means of cupping in the middle of his head, when he was in Ihram, in Lahi Jamal, on the road to Makkah.
مجھ سے ہلال بن بشر نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن خالد نے، جو ابن عثمہ ہیں، بیان کیا، کہا: ہم سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا، کہا: علقمہ بن ابی علقمہ نے کہا کہ میں نے عرج کو کہتے سنا: عبداللہ بن بحینہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے راستہ میں لحی جمل میں اپنے سر کے بیچ میں پچھنا لگوایا، اور آپ محرم تھے۔
It was narrated from Kab bin Ujra رضی الله عنہ :
He was with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم in Ihram and he suffered an infestation of head lice. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم commanded him to shave his head and told him: Fast for three days, or fed six poor persons two Mudds earch, or sacrifice a sheep. Whichever one of these you do will be sufficient for you.'
محمد بن سلمہ اور حارث بن مسکین نے ہمیں ان سے پڑھ کر بیان کیا جب کہ میں سن رہا تھا، ابن القاسم سے، انہوں نے کہا:مجھ سے مالک نے عبد الکریم بن مالک الجزری کی سند سے، مجاہد کی سند سے، عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کی سند سے بیان کیا, کعب بن عجرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
وہ احرام باندھے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو ان کے سر کے جوئیں انہیں تکلیف دینے لگیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سر منڈا لینے کا حکم دیا اور فرمایا: ” ( اس کے کفارہ کے طور پر ) تین دن کے روزے رکھو، یا چھ مسکینوں کوفی مسکین دو دو مد کے حساب سے کھانا کھلاؤ، یا ایک بکری ذبح کرو، ان تینوں میں سے جو بھی کر لو گے تمہاری طرف سے کافی ہو جائے گا“۔
It was narrated that Kab bin Ujrah رضی الله عنہ said:
I entered Ihram, then I had a severe infestation of head lice. News of that reached Prophet, and he came to me when I was cooking something in a pot for my companions, he touched my head with his finger and said: 'Go and shave it, and give charity to six poor persons.' .
مجھ سے احمد بن سعید رباطی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن بن عبد اللہ نے، جو دشتکی ہیں، بیان کیا، کہا: ہم سے عمرو نے جو ابن ابی قیس ہیں، نے الزبیر سے، جو ابن عدی ہیں، ابو وائل کی سند سے بیان کیا, کعب بن عجرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے عمرہ کا احرام باندھا تو میرے سر میں جوئیں بہت ہو گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر پہنچی تو آپ میرے پاس تشریف لائے، اس وقت میں اپنے ساتھیوں کے لیے کھانا پکا رہا تھا، تو آپ نے اپنی انگلی سے میرا سر چھوا اور فرمایا: ”جاؤ، سر منڈا لو اور چھ مسکینوں پر صدقہ کر دو“۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی الله عنہما :
A man was with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم , and his she-camel broke his neck when he was in Ihram, and he died. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said, Wash him with water and lote leaves, and shroud him in his two garments, and do not put any perfume on him or cover his head, for he will be raised on the Day of Resurrection reciting the Talbiyah. .
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہشیم نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابوبشر نے سعید بن جبیر کی سند سے خبر دی, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، اس کی اونٹنی نے گرا کر اس کی گردن توڑ دی، اور وہ محرم تھا تو وہ مر گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتے سے غسل دو اور اسے اس کے ( احرام کے ) دونوں کپڑوں ہی میں کفنا دو، نہ اسے خوشبو لگاؤ، اور نہ اس کا سر ڈھانپو کیونکہ وہ قیامت کے دن لبیک پکارتا ہوا اٹھایا جائے گا“۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی الله عنہما :
A man in Ihram was thrown by his she-camel and his neck was broken. It was said that he had died, so the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: Wash him with water and lotus leaves, and shroud him in two cloths. Then he said: Do not put any perfume on him for he will be raised on the Day of Resurrection reciting the Talbiyah. Shubah said: Ten years later, I asked him (the narrator Abu Bishr) about that, and he narrated the Hadith as he had the first time, except that he said: 'And do not cover his face and head.' .
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے، ابو بشر کی سند سے، وہ سعید بن جبیر سے, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
ایک محرم اپنی اونٹنی سے گر گیا، تو اس کی گردن ٹوٹ گئی، ذکر کیا گیا کہ وہ مر گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیر کی پتی سے غسل دو، اور دو کپڑوں ہی میں اسے کفنا دو“، اس کے بعد یہ بھی فرمایا: ”اس کا سر کفن سے باہر رہے“، فرمایا: ”اور اسے کوئی خوشبو نہ لگانا کیونکہ وہ قیامت کے دن تلبیہ پکارتا ہوا اٹھایا جائے گا“۔ شعبہ ( جو اس حدیث کے راوی ہیں ) کہتے ہیں: میں نے ان سے ( یعنی اپنے استاد ابوبشر سے ) دس سال بعد پوچھا تو انہوں نے یہ حدیث اسی طرح بیان کی جیسے پہلے کی تھی البتہ انہوں نے ( اس بار اتنا مزید ) کہا کہ ”اس کا منہ اور سر نہ ڈھانپو“۔
It was narrated that Ibn Abbas رضی الله عنہما said:
While a man was standing in Arafat with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم , he fell from his mount and it killed him. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: 'Wash him with water and lotus leaves, and shroud him in two cloths. Do not apply aromatics to him or cover his head, for Allah, the Might and Sublime, will raise him on the Day of Resurrection reciting the Talbiyah.' .
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد نے ایوب کی سند سے اور سعید بن جبیر کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
ایک شخص عرفہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا تھا کہ وہ اپنی سواری سے گر گیا اور اس کی اونٹنی نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا۔ ( راوی کو شک ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے «فأقعصه» ( مذکر کے صیغہ کے ساتھ ) کہا یا «فأقعصته» ( مونث کے صیغہ کے ساتھ ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیر کی پتی سے غسل دو، اور اسے اس کے دونوں کپڑوں ہی میں کفنا دو، نہ اسے خوشبو لگاؤ، اور نہ اس کے سر کو ڈھانپو، اس لیے کہ اللہ عزوجل اسے قیامت کے دن لبیک پکارتا ہوا اٹھائے گا“۔
It was narrated that Ibn Abbas رضی الله عنہما said:
The she-Camel of a ma in Ihram broke his neck and killed him. He was brought to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and he said 'Wash him and shroud him, and do not cover his head, or bring any perfume near him, for he will be raised reciting Talbiyah.'
مجھ سے محمد بن قدامہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے جریر نے منصور کی سند سے، الحکم کی سند سے، سعید بن جبیر کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
ایک محرم شخص کو اس کی اونٹنی نے گرا کر اس کی گردن توڑ دی اور اسے ہلاک کر دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اسے نہلاؤ، اور کفناؤ، ( لیکن ) اس کا سر نہ ڈھانپنا اور نہ اسے خوشبو لگانا کیونکہ وہ ( قیامت کے دن ) لبیک پکارتا ہوا اٹھایا جائے گا“۔