It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I used to twist the garlands of the Hadi of the Messenger of Allah (ﷺ), then he would garland his Hadi, then sent it, they stay (with his family) and not avoid anything that the Muhrim avoids.
ہم سے عبداللہ بن محمد الضعیف نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے اعمش نے ابراہیم کی سند سے اور اسود کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہدی کے ہار ( قلادے ) بٹتی تھی، آپ اسے اپنے ہدی کے جانور کو پہناتے تھے پھر اسے روانہ فرماتے تھے۔ اور آپ خود مقیم رہتے، اور جن چیزوں سے محرم بچتا ہے ان چیزوں سے آپ نہیں بچتے تھے۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I remember twisting the garlands for the sheep, the Hadi of the Messenger of Allah (ﷺ), then he stayed as a non-Muhrim.
ہم سے حسن بن محمد الزعفرانی نے عبیدہ کی سند سے، منصور کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کی بکریوں کے ہار ( قلادے ) بٹا کرتی تھی پھر آپ حلال ( غیر محرم ) ہی رہتے تھے۔
It was narrated from Al-Qasim that the Mother of the Believers said:
I twisted those garlands from wool that we had, then the following morning he did what any non-Muhrim does with his wife, what any man does with his wife.
ہم سے حسن بن محمد الظفرانی نے بیان کیا، کہا: ہم سے حسین نے بیان کیا، یعنی ابن حسن نے، ابن عون کی سند سے، القاسم کی سند سے, ام المؤمنین (عائشہ رضی الله عنہا) کہتی ہیں کہ
میں نے ان ہاروں ( قلادوں ) کو اس رنگین اون سے بٹا جو ہمارے پاس تھے پھر ہم میں موجود رہ کر آپ نے صبح کی اور وہ سب کام کرتے رہے جو غیر محرم اپنی بیوی سے کرتا ہے اور جو عام آدمی اپنی بیوی سے کرتا ہے۔
It was narrated from Hafsah رضی الله عنہا , the wife of the Prophet, that:
She said: O Messenger of Allah (ﷺ), why is it that the people have exited Ihram for Umrah but you have not exited your Ihram for Umrah? He said: I have matted my hair and garlanded my Hadi, so I will not exit Ihram until I have offered the sacrifice.
ہم سے محمد بن سلمہ نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابن القاسم نے خبر دی، کہا: مجھ سے مالک نے نافع کی سند سے اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا, ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ
انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا: بات ہے لوگ عمرہ کر کے حلال ہو گئے اور آپ اپنے عمرہ سے حلال نہیں ہوئے، آپ نے فرمایا: ”میں نے اپنے سر کی تلبید، اور اپنی ہدی کو قلادۃ پہنا دیا ہے، تو جب تک میں قربانی نہ کر لوں حلال نہیں ہوں گا“۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی الله عنہما :
When the Prophet of Allah (ﷺ) came to Dhul-Hulaifah he marked the Hadi on the right side of its hump, the he removed the blood and garlanded it with two shoes, then he mounted his she-camel and when it stood up with him Al-Baida, he recited the Talbiyah and entered Ihram at noon and enter Ihram for Hajj.
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معاذ نے بیان کیا، کہا: مجھ سے میرے والد نے قتادہ کی سند سے اور ابوالحسان العرج کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ذوالحلیفہ آئے تو آپ نے ہدی کے دائیں کوہان کی جانب اشعار کیا پھر اس سے خون صاف کیا، اور اس کے گلے میں دو جوتیاں لٹکائیں، پھر آپ اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے، اور جب وہ آپ کو کو لے کر سیدھی کھڑی ہو گئی تو آپ نے تلبیہ پکارا اور ظہر کے وقت احرام باندھا، اور حج کا تلبیہ پکارا۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I twisted the garlands of the Budn of the Messenger of Allah (ﷺ) with my own hands, then he garlanded it and marked it, and directed it toward the House and sent it. But he stayed with his family, and nothing became forbidden for him that was allowed.
ہم سے احمد بن حرب نے بیان کیا، کہا: ہم سے قاسم نے جو ابن یزید ہیں، بیان کیا، کہا: ہم سے افلح نے قاسم بن محمد کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی کے اونٹوں کے ہار میں نے اپنے ہاتھوں سے بٹے، پھر آپ نے اسے ان کے گلوں میں لٹکایا، اور ان کا اشعار کیا، اور بیت اللہ کی طرف ان کا رخ کر کے روانہ فرمایا، اور خود آپ مقیم رہے اور کوئی چیز جو آپ کے لیے حلال تھی آپ پر حرام نہیں ہوئی۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I twisted the garlands for the Budn of the Messenger of Allah (ﷺ), then he did not enter at state of Ihram or abandon any kind of regular clothing.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے عبدالرحمٰن بن القاسم سے، اپنے والد کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی کے اونٹوں کے ہار بٹے ( جو آپ نے پہنائے ) پھر آپ محرم نہیں ہوئے، اور نہ آپ نے کپڑوں میں سے کوئی چیز پہننی چھوڑی۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I used to twist the garlands for the sacrificial sheep of the Messenger of Allah (ﷺ).
ہم سے اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے منصور کی سند سے بیان کیا، کہا: میں نے ابراہیم کو اسود سے سنا: ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کی بکریوں کے ہار بٹتی تھی ( جو قربانی کے لیے مکہ بھیجی جاتی تھیں ) ۔
It was narrated from Aishah رضی الله عنہا :
The Messenger of Allah (ﷺ) used to send sheep as a Hadi,
ہم سے اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے سلیمان کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بکریوں کو بطور ہدی ( مکہ ) بھیجتے تھے۔
It was narrated from Aishah رضی الله عنہا:
That on one occasion the Messenger of Allah (ﷺ) sent sheep as a Hadi and garlanded them.
ہم سے ہناد بن سری نے ابو معاویہ کی سند سے، الاعمش کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار بکریوں کی ہدی بھیجی اور آپ نے ان کے گلوں میں ہار لٹکایا۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I used to twist the garlands of the sacrificial sheep of the Messenger of Allah (ﷺ). Then he did not enter a state of Ihram.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے العمش کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کی بکریوں کے ہار بٹتی تھی ( اور آپ انہیں مکہ بھیجتے ) پھر بھی آپ ( حلال ہی رہتے تھے ) محرم نہیں ہوتے تھے۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I used to twist the garlands of sacrificial sheep of the Messenger of Allah (ﷺ). Then he did not enter a state of Ihram.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے منصور کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کی بکریوں کے قلادے ( ہار ) بٹا کرتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام نہیں باندھتے تھے ( یعنی حلال رہتے تھے ) ۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
We used to garland the sheep, then the Messenger of Allah (ﷺ) would send it, and he would not enter a state of Ihram.
ہم سے حسین بن عیسیٰ، جو ایک ثقہ شخص ہیں، نے بیان کیا: ہم سے عبد الصمد بن عبد الوارث نے بیان کیا: مجھ سے میرے والد نے محمد بن جہادہ کی سند سے بیان کیا اور ہم سے عبد الوارث بن عبد الصمد بن عبد الوارث نے بیان کیا، کہا: مجھ سے ابو معمر نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن جوہدہ نے الحکم کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
ہم بکری کے گلے میں ہار ڈالتے تھے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے ( مکہ ) بھیجتے تھے، اس حال میں کہ آپ حلال رہتے تھے، کسی چیز کو اپنے اوپر حرام نہیں کرتے تھے۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی الله عنہما :
When the Messenger of Allah (ﷺ) came to Dhul-Huaifah he marked the Hadi on the right side of its hump, then removed the blood from it, then he garlanded it with two shoes and mounted his she-camel. When it stood up with him in Al-Baida, he began the Talbiyah for Hajj and he entered Ihram at noon.
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن الیاس نے بیان کیا، کہا: ہم سے ہشام الدستوای نے قتادہ کی سند سے اور ابوالحسن العرج کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ذوالحلیفہ پہنچے تو ہدی کے داہنی کوہان کی جانب اشعار کیا، پھر اس کا خون صاف کیا، پھر اس کے گلے میں دو جوتے ڈالے، پھر اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے تو جب وہ بیداء میں آپ لے کر پورے طور پر کھڑی ہو گئی تو آپ نے حج کا احرام باندھا اور ظہر کے وقت احرام باندھا، اور حج کا تلبیہ پکارا۔
It was narrated from Jabir رضی الله عنہ :
When they were present with the Messenger of Allah (ﷺ) in Al-Madinah, he sent the Hadi, and whoever wanted to enter Ihram did so, and whoever did not want to, did not.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے ابو الزبیر کی سند سے بیان کیا, جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی بھیجی تو سب لوگ مدینہ میں موجود تھے تو جس نے چاہا احرام باندھا اور جس نے چاہا نہیں باندھا ۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I used to twist the garlands for the Hadi of the Messenger of Allah (ﷺ) with my own hands, then the Messenger of Allah (ﷺ) would garland them with his own hand. Then he would send them with my father and the Messenger of Allah (ﷺ) would refrain from anything that Allah, the Might and sublime, has permitted until the Hadi was sacrificed.
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن نے مالک کی سند سے، عبداللہ بن ابی بکر نے عمرہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کے ہار اپنے ہاتھوں سے بٹتی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے اسے ہدی کے گلے میں ڈالتے تھے اور اسے میرے والد کے ساتھ بھیجتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی ایسی چیز کا استعمال ترک نہیں کرتے تھے جسے اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے حلال کر رکھی ہے یہاں تک کہ ہدی کو نحر کرتے۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I used to twist the garlands for the Hadi of the Messenger of Allah (ﷺ). Then he would not avoid anything that the Muhrim avoids.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم اور قتیبہ نے سفیان کی سند سے، زہری کی سند سے، عروہ کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کے ہار بٹتی تھی پھر آپ کسی چیز سے پرہیز نہیں کرتے تھے جس سے محرم پرہیز کرتا ہے۔
Aishah رضی الله عنہا said:
I used to twist the garlands for the Hadi of the Messenger of Allah (ﷺ). Then he would not avoid anything. She said We do not know that the pilgrim may exit Ihram fully except by performing Tawaf.
ہم سے عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا: میں نے عبدالرحمٰن بن قاسم کو اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے سنا: ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کے ہار بٹتی تھی تو آپ کسی چیز سے پرہیز نہیں کرتے تھے، اور ہم نہیں جانتے کہ حج سے ( حاجی کو ) بیت اللہ کے طواف کے علاوہ بھی کوئی چیز حلال کرتی ہے۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I used to twist the garlands from the Hadi of the Messenger of Allah (ﷺ) and the Hadi would be taken out garlanded, and the Messenger of Allah (ﷺ) would stay (with his family) his wives.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو الاحوص نے ابواسحاق کی سند سے اور اسود کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی کے جانور کے ہار بٹتی تھی، وہ ہار پہنا کر روانہ کر دیئے جاتے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقیم ہی رہتے اور اپنی بیویوں سے پرہیز نہیں کرتے۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I remember twisting the garlands for the sacrificial sheep of the Messenger of Allah (ﷺ), then he sent them and stayed with us as a non-Muhrim (not in a state of Ihram).
ہم سے محمد بن قدامہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے جریر نے منصور کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کی بکریوں کے ہار بٹتے دیکھا، آپ انہیں پہنا کر بھیج دیتے تھے، پھر ہمارے درمیان حلال شخص کی حیثیت سے رہتے تھے ( کسی چیز سے پرہیز نہیں کرتے تھے ) ۔