The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
كتاب قيام الليل وتطوع النهار
Chapter 20
It was narrated that Rabi'ah bin Ka'b Al-Aslami رضی اللہ عنہ said:
I used to stay overnight at the Prophet's (ﷺ) apartment and I used to hear him when he prayed Qiyam at night saying: 'Subhan Allahi Rabil-Alamin (Glory be to Allah, the Lord of the worlds)' for a long time, then he said: 'Subhan Allah wa bi hamdih (Glory and praise be to Allah) for a long time.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہمیں عبداللہ نے معمر اور الاوزاعی نے، یحییٰ بن ابی کثیر نے ابو سلمہ کی سند سے, ربیعہ بن کعب الاسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کمرے کے پاس رات گزارتا تھا، تو میں آپ کو سنتا جب آپ رات میں اٹھتے، تو دیر تک «سبحان اللہ رب العالمين» کہتے، پھر «سبحان اللہ وبحمده» دیر تک کہتے۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
When the Prophet (ﷺ) got up at night to pray Tahajjud, he said: Allahumma, lakal-hamdu anta nurus-samawati wal-ardi wa man fihinna wa lakal-hamdu anta qayyamus-samawati wal ardi wa man fihinna wa lakal-hamdu, anta haqqun wa wa'duka haqqun wal jannatu haqqun wan-nuru haqqun wan-nabiyyuna haqqun wa Muhammadan haqqun, laka aslant wa 'alaika tawakkaltu wa bika amant. ( O Allah, to You be praise, You are the Light of the heavens and earth and whoever is in them. To You be praise, You are the Sustainer of the Heavens and the earth and whoever is in them. To You be praise, You are the Sovereign of the heavens and earth and whoever is in them. To You be praise; You are True, Your promise is true, Paradise is true, Hell is true, the Hour is true, the Prophets are true and Muhammad is true. To You have I submitted, in You I put my trust and in You I have believed.' Then (one of the narrators) Qutaibah mentioned some words the meaning of which was: Wa bika khasamtu wa ilaika hakamtu, ighfirli ma quadrate wa ma akhkhartu wa ma a'lantu antal-muqaddimu wa antal-mu'khkhir, la ilaha illa anta wa la hawla wa la quwwata illa billah (And with Your help I argue [with my opponents, the non-believers], and I take You as a judge [to judge between us]. Forgive me my past and future sins and those that I commit openly. You are the One who puts [some people] back and bring [others] forward. There is no God but You and there is no power and no strength except with Allah).'
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے الاحول کی سند سے بیان کیا، یعنی سلیمان بن ابی مسلم نے طاؤس کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو تہجد پڑھنے کے لیے اٹھتے تو کہتے: «اللہم لك الحمد أنت نور السموات والأرض ومن فيهن ولك الحمد أنت قيام السموات والأرض ومن فيهن ولك الحمد أنت ملك السموات والأرض ومن فيهن ولك الحمد أنت حق ووعدك حق والجنة حق والنار حق والساعة حق والنبيون حق ومحمد حق لك أسلمت وعليك توكلت وبك آمنت» اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تو آسمانوں اور زمین کا اور جو ان میں ہیں سب کا روشن کرنے والا ہے، تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تو آسمانوں اور زمین کا اور جو ان میں ہیں سب کا قائم و برقرار رکھنے والا ہے، تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تو آسمانوں اور زمین اور جوان میں ہیں سب کا بادشاہ ہے، تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تو حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، قیامت حق ہے، انبیاء حق ہیں، اور محمد حق ہیں، میں نے تیری ہی فرمانبرداری کی، اور تجھی پر میں نے بھروسہ کیا، اور تجھی پر ایمان لایا ، پھر قتیبہ نے ایک بات ذکر کی اس کا مفہوم ہے ( کہ آپ یہ بھی کہتے: ) «وبك خاصمت وإليك حاكمت اغفر لي ما قدمت وما أخرت وما أعلنت أنت المقدم وأنت المؤخر لا إله إلا أنت ولا حول ولا قوة إلا باللہ» اور تیرے ہی لیے میں نے جھگڑا کیا، تیری ہی طرف میں فیصلہ کے لیے آیا، بخش دے میرے اگلے پچھلے، چھپے اور کھلے گناہ، تو ہی آگے اور پیچھے کرنے والا ہے، نہیں ہے کوئی حقیقی معبود مگر تو ہی، اور نہ ہی کسی میں زور و طاقت ہے سوائے اللہ کے ۔
It was narrated from Kuraib that 'Abdullah bin 'Abbas رضی اللہ عنہم told him:
He slept at the house of Maimunah رضی اللہ عنہا the wife of the Prophet (ﷺ), who was his maternal aunt. He said: I laid down across the mattress an the Messenger of Allah (ﷺ) and his wife lay along it. The Prophet (ﷺ) slept until midnight, or a little before or a little after. The Prophet (ﷺ) woke up and began to rub the sleep from his face with his hand. Then he recited the last ten verses of Surah Al Imran. Then he got up and went to a water skin that was hanging up and performed wudu from it, and he performed wudu well, then he stood up and prayed. Abdullah bin 'Abbas رضی اللہ عنہم said: I stood up and did what he had done, then I went and stood beside him. The Messenger of Allah (ﷺ) put his right hand on my neck, and took old of my right hand and tweaked it. Then he prayed two rak'ahs, then two rak'ahs, then two rak'ahs, then two rak'ahs, then two rak'ahs, then two rak'ahs, then he prayed witr.Then he lay down until the Mu'adhdhin came to him and he prayed two brief rak'ahs.
ہم سے محمد بن سلمہ نے بیان کیا، کہا: ہم کو ابن القاسم نے مالک کی سند سے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھ سے مخرمہ بن سلیمان نے کریب کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
انہوں نے ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس رات گزاری ( وہ ان کی خالہ تھیں ) تو وہ تکیہ کے چوڑان میں لیٹے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اہلیہ دونوں اس کی لمبان میں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوئے رہے یہاں تک کہ جب آدھی رات ہوئی، یا اس سے کچھ پہلے، یا اس کے کچھ بعد تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے، چہرہ سے نیند بھگانے کے لیے اپنے ہاتھ سے آنکھ ملتے ہوئے اٹھ کر بیٹھ گئے، پھر آپ نے سورۃ آل عمران کی آخری دس آیتیں پڑھیں، پھر آپ ایک لٹکے ہوئے مشکیزے کی طرف بڑھے، اور اس سے وضو کیا تو خوب اچھی طرح سے وضو کیا، پھر آپ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں: میں بھی اٹھا، اور میں نے بھی ویسے ہی کیا جیسے آپ نے کیا، پھر میں گیا، اور آپ کے پہلو میں جا کر کھڑا ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرا داہنا کان پکڑ کر اسے ملنے لگے، آپ نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں، پھر دو رکعتیں، پھر دو رکعتیں، پھر دو رکعتیں، پھر دو رکعتیں، پھر آپ نے وتر پڑھی ۱؎ پھر آپ لیٹے یہاں تک کہ آپ کے پاس مؤذن آیا تو آپ نے پھر ہلکی دو رکعتیں پڑھیں۔
It was narrated from Hudhaifah رضی اللہ عنہ that:
When the Prophet (ﷺ) got up to pray at night, he would brush his teeth with the siwak.
ہم سے عمرو بن علی اور محمد بن المثنی نے عبدالرحمٰن کی سند سے، سفیان کی سند سے، منصور، العمش اور حسین کی سند سے، ابو وائل کی سند سے, حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات میں اٹھتے تو مسواک سے اپنا منہ ملتے تھے۔
It was narrated that Hudhaifah رضی اللہ عنہ said:
When the Messenger of Allah (ﷺ) got up to pray tahajjud at night, he would brush his teeth with the siwak.
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، حصین رضی اللہ عنہ سے، کہا: میں نے ابو وائل رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا، حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات میں اٹھتے تو مسواک سے اپنا منہ ملتے تھے۔
It was narrated that Hudhaifah رضی اللہ عنہ said:
We were commanded to use the siwak when we got up to pray at night.
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے اسحاق بن سلیمان کی روایت سے بیان کیا کہ ابوسنان ابوحصین سے وہ ابووائل شقیق بن سلمہ سے روایت کرتے ہیں کہ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا
جب ہم رات میں بیدار ہوتے تو ہمیں مسواک کرنے کا حکم دیا جاتا تھا۔
It was narrated that Shaqiq said: It was narrated that Shaqiq said:
We were commanded, when we got up to pray at night, to clean our mouths with the siwak.
ہم سے احمد بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا، فرمایا: اسرائیل ابوحصین سے روایت کرتے ہیں کہ ابووائل شقیق نے کہا
جب ہم رات کو بیدار ہوتے تھے تو ہمیں مسواک سے اپنا منہ ملنے کا حکم دیا جاتا تھا۔
Abu Salamah bin 'Abdur-Rahman said:
I asked 'Aishah رضی اللہ عنہا : 'With what did the Prophet (ﷺ) start his prayer?' She said: 'When he got up to pray at night he would start his prayer with the words: Allahumma Rabba Jibril wa Maika'il wa Israfil; Fatirus-samawati wal-ard, 'alim al-ghaybi wash-shahadah, anta tahkumu bayna 'ibadika fima kanu fihi yakhtalifun, Allahumma ihdini limakktulifa fihi min al-haqq innaka tahdi man tasha'ila siratin mustaqim (O Allah, Lord of Jibril, Mika'il and Israfil, Creator of the heavens and the earth, Knower of the unseen and the seen, You judge between Your slaves concerning wherein they differ. O Allah, guide me to the disputed matters of truth for You are the One Who guides to the Straight Path).
ہم سے عباس بن عبدالعظیم نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عمر بن یونس نے خبر دی، کہا کہ ہم سے عکرمہ بن عمار نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا، کہا: ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ
میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز کی شروعات کس چیز سے کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: آپ جب رات میں اٹھ کر اپنی نماز شروع کرتے تو کہتے: «اللہم رب جبريل وميكائيل وإسرافيل فاطر السموات والأرض عالم الغيب والشهادة أنت تحكم بين عبادك فيما كانوا فيه يختلفون اللہم اهدني لما اختلف فيه من الحق إنك تهدي من تشاء إلى صراط مستقيم» اے اللہ! اے جبرائیل و میکائیل و اسرافیل کے رب، آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، غائب اور حاضر کے جاننے والے! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا جس میں وہ جھگڑتے تھے، اے اللہ! جس میں اختلاف کیا گیا ہے اس میں تو میری رہنمائی فرما، تو جس کی چاہتا ہے سیدھی راہ کی طرف رہنمائی فرماتا ہے ۔
It was narrated that Ibn Shihaab said: It was narrated that Ibn Shihaab said: Humaid bin Abdur-Rahman bin 'Awf told me that:
A man from among the companions of the Prophet (ﷺ) said: 'I said, when I was on a journey with the Messenger of Allah (ﷺ): By Allah (SWT), I am going to watch the prayer of the Messenger of Allah (ﷺ) and see what he does. When he prayed 'Isha, he lay down for a long time. Then he woke up and looked toward the horizon and said: Our Lord! You have not created (all) this without purpose until he reached: for You never break (Your) Promise. Then the Messenger of Allah (ﷺ) reached across his bed and took a siwak from it, then he poured water from a vessel and cleaned his teeth. Then he stood and prayed until I said: He has prayed for as long as he has slept. Then he lay down until I said: He has slept as long as he prayed. Then he woke up and did the same as he had done the first time and said the same as he had said. The Messenger of Allah (ﷺ) did that three times before Fajr.'
ہم سے محمد بن سلمہ نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابن وہب نے یونس کی سند سے اور ابن شہاب کی سند سے، انہوں نے کہا:حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا، میں نے اپنے جی میں کہا کہ اللہ کی قسم! میں نماز کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کروں گا یہاں تک کہ آپ کے عمل کو دیکھ لوں، تو جب آپ نے عشاء کی نماز پڑھی، اور یہی عتمہ تھی، تو بڑی رات تک سوئے رہے، پھر آپ بیدار ہوئے توافق کی جانب نگاہ اٹھائی، اور فرمایا: «ربنا ما خلقت هذا باطلا» اے ہمارے رب! تو نے اسے بیکار پیدا نہیں کیا ہے ( آل عمران: ۱۹۱ ) یہاں تک کہ آپ «إنك لا تخلف الميعاد» بلاشبہ تو وعدہ خلافی نہیں کرتا ( آل عمران: ۱۹۴ ) تک پہنچے، پھر آپ اپنے بچھونے کی طرف جھکے، اور آپ نے اس میں سے ایک مسواک نکالی، پھر ڈول سے جو آپ کے پاس تھا ایک پیالے میں پانی انڈیلا، اور مسواک کی، پھر آپ کھڑے ہوئے، اور نماز پڑھی یہاں تک کہ میں نے ( اپنے دل میں ) کہا: آپ جتنی دیر تک سوئے تھے اتنی ہی دیر تک آپ نے نماز پڑھی ہے، پھر آپ لیٹ گئے یہاں تک کہ میں نے ( اپنے دل میں ) کہا: آپ اتنی ہی دیر تک سوئے ہیں جتنی دیر تک آپ نے نماز پڑھی تھی، پھر آپ بیدار ہوئے تو آپ نے اسی طرح کیا جس طرح آپ نے پہلی مرتبہ کیا تھا، اور اسی طرح کہا جس طرح پہلے کہا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر سے پہلے تین مرتبہ ( اسی طرح ) کیا۔
It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
Every time we wanted to see the Messenger of Allah (ﷺ) praying at night we saw him, and every time we wanted to see him sleeping, we saw him.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید نے بیان کیا، کہا: ہم سے حمید نے بیان کیا, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات میں نماز ( تہجد ) پڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے تو دیکھ لیتے، اور آپ کو سوتے ہوئے دیکھنا چاہتے تو دیکھ لیتے تھے ۔
Ya'la bin Mamlak said that:
He asked Umm Salamah رضی اللہ عنہا about the prayer of the Messenger of Allah (ﷺ) and she said: He used to pray 'Isha, then he would recite tasbih, then after that he would pray whatever Allah (SWT) willed (he should pray) of night prayer. Then he would go and sleep for as long as he had prayed. Then he would get up from sleep and pray for as long as he had slept, and this last prayer of his would continue until dawn.
ہم سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حجاج نے بیان کیا، کہا کہ ابن جریج نے کہا کہ مجھ سے اپنے والد ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا, یعلیٰ بن مملک سے روایت ہے کہ
انہوں نے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے کہا: آپ عتمہ ( عشاء کی نماز ) پڑھتے تھے پھر سنتیں پڑھتے، پھر اس کے بعد رات میں جتنا اللہ چاہتا پڑھتے، پھر آپ واپس جا کر جتنی دیر تک آپ نے نماز پڑھی تھی اسی کے بقدر سوتے، پھر آپ اپنی اس نیند سے بیدار ہوتے تو جتنی دیر تک سوئے تھے اسی کے بقدر نماز پڑھتے، اور آپ کی یہ دوسری مرتبہ والی نماز صبح ( فجر ) تک جاری رہتی۔
It was narrated from Ya'la bin Mamlak that:
He asked Umm Salamah رضی اللہ عنہا , the wife of the Prophet (ﷺ) about the recitation and prayer of the Messenger of Allah (ﷺ). She said: What do you want to know about his prayer (I.e., you can never match it)? He used to pray, then sleep for as long as he had prayed, then he would pray as long as he had slept, then he would sleep as long as he had prayed, until dawn came. Then she described to him his recitation, and she described a clear recitation in which every letter was distinct.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے عبداللہ بن عبید اللہ بن ابی ملیکہ کی سند سے بیان کیا, یعلیٰ بن مملک سے روایت ہے کہ
انہوں نے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرآت اور آپ کی نماز کے متعلق سوال کیا، تو انہوں نے کہا: تمہیں آپ کی نماز سے کیا سروکار؟ آپ نماز پڑھتے تھے، پھر جتنی دیر تک آپ نے نماز پڑھی تھی اسی کے بقدر آپ سوتے، پھر جتنی دیر تک سوئے تھے اسی کے بقدر آپ اٹھ کر نماز پڑھتے، پھر جتنی دیر تک نماز پڑھی تھی اسی کے بقدر آپ سوتے یہاں تک کہ آپ صبح کرتے، پھر انہوں نے ان سے آپ کی قرآت کی کیفیت بیان کی، تو وہ ایک ایک حرف واضح کر کے بیان کر رہی تھیں۔
It was narrated from 'Amr bin Aws that he heard Abdullah bin Amr bin Al-'As رضی اللہ عنہم say:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'The most beloved of fasting to Allah is the fasting of Dawud, peace be upon him. He used to fast one day and not the next. And the most beloved of prayer to Allah (SWT) is the prayer of Dawud. He used to sleep half the night, spend one-third of the night in prayer and sleep for one-sixth of it.'
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے عمرو بن دینار سے اور عمرو بن اوس کی سند سے, عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب روزے داود علیہ السلام کے روزے ہیں، وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین نماز داود علیہ السلام کی نماز ہے، وہ آدھی رات تک سوتے تھے، پھر تہائی رات تک نماز پڑھتے، پھر چھٹے حصہ میں سو جاتے تھے۔
It was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: On the night on which I was taken on the Night Journey (Al-Isra') I came to Musa, peace be upon him, at the red dune, and he was standing, praying in his grave.
حماد بن سلمہ سلیمان تیمی سے، سلیمان تیمی ثابت سے اور ثابت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس رات مجھے معراج ہوئی میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس سرخ ٹیلے کے پاس آیا، اور وہ کھڑے اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے ۔
It was narrated from Anas رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: I came to Musa at the red dune and he was standing and praying.
ہم سے عباس بن محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یونس بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد بن سلمہ نے سلیمان تیمی اور ثابت کی سند سے بیان کیا, سلیمان تیمی اور ثابت دونوں انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں «الكثيب الأحمر» سرخ ٹیلے کے پاس موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا اور وہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: یہ ہمارے نزدیک معاذ بن خالد کی حدیث سے زیادہ درست ہے، واللہ اعلم۔
It was narrated from Anas رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: I passed by the grave of Musa, peace be upon him, and he was praying in his grave.
مجھ سے احمد بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے حبان نے بیان کیا، حماد بن سلمہ کہتے ہیں ہمیں ثابت اور سلیمان تیمی نے خبر دی ہے وہ دونوں انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں موسیٰ علیہ السلام کی قبر پر سے گزرا اور وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے ۔
It was narrated that Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'On the night on which I was taken on the Night Journey, I passed by Musa, peace be upon him, and he was praying in his grave.'
ہم سے علی بن خشرم نے بیان کیا، کہا: ہم سے عیسیٰ نے سلیمان تیمی کی سند سے بیان کیا, سلیمان تیمی روایت کرتے ہیں انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں معراج کی رات میں موسیٰ وضاحت پر سے گزرا اور وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے ۔
It was narrated from Anas رضی اللہ عنہ that:
On the night on which he was taken on the Night Journey, the Prophet (ﷺ) passed by Musa, peace be upon him, and he was praying in his grave.
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا: ہم سے معتمر نے اپنے والد سے بیان کیا, معتمر بن سلیمان اپنے والد سے اور ان کے والد انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات موسیٰ علیہ السلام پر سے گزرے اور وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔
Mu'tamir said:
I heard my father say: I heard Anas رضی اللہ عنہ say: 'One of the companions of the Prophet (ﷺ) told me that on the Night Journey, the Prophet (ﷺ) passed by Musa, peace be upon him, and he was praying in his grave.'
ہم سے یحییٰ بن حبیب بن عربی اور اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا, معتمر بن سلیمان کہتے ہیں کہ
میں نے اپنے والد کو سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا ہے کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات میں موسیٰ علیہ السلام پر سے گزرے، اور وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔
It was narrated from Anas رضی اللہ عنہ , from on of the companions of the Prophet (ﷺ), that:
The Prophet (ﷺ) said: 'On the night on which I was taken on the Night Journey, I passed by Musa and he was praying in his grave.'
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ابی عدی نے بیان کیا, سلیمان انس رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب سے روایت کرتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معراج کی رات میں میں موسیٰ کے پاس سے گزرا اور وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے ۔