The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
كتاب قيام الليل وتطوع النهار
Chapter 20
It was narrated from Ibrahim bin Muhammad that: He heard his father narrating that he heard Aishah رضی اللہ عنہا say:
The Messenger of Allah (ﷺ) would not omit four rak'ahs before Zuhr and two rak'ahs before Fajr. Abu Abdur Rahman (An-Nasa'i) said: this is what is correct, in our view, and the narration of 'Uthman bin Umar is a mistake, and Allah most high knows best.
مجھ سے احمد بن عبداللہ بن الحکم نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا, ابراہیم بن محمد سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد کو بیان کرتے سنا کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں، اور فجر سے پہلے کی دو رکعتیں نہیں چھوڑتے تھے۔ ابو عبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: ہمارے نزدیک صحیح یہی ہے، اور عثمان بن عمر کی ( پچھلی ) روایت غلط ہے، واللہ اعلم۔
It was narrated from Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Prophet (ﷺ) said: The two rak'ahs (before) Fajr are better than this world and everything in it.
ہم سے ہارون بن اسحاق نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدہ نے سعید کی سند سے، قتادہ کی سند سے، زرارہ بن اوفی سے اور سعد بن ہشام سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فجر کی دونوں رکعتیں دنیا ومافیہا سے بہتر ہیں ۔
It was narrated from Hafsah رضی اللہ عنہا that:
When the call for Subh prayer was given, the Messenger of Allah (ﷺ) would pray two brief rak'ahs before going to the prayer.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے نافع کی سند سے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے, ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
جب صبح کی نماز کی اذان دی جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پہلے کہ نماز کھڑی ہو ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے۔
It was narrated that Ibn Umar رضی اللہ عنہم said:
Hafsah رضی اللہ عنہا told me that when dawn glowed, the Prophet (ﷺ) would pray two rak'ahs.
ہم سے محمد بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا: ہم سے عمرو نے زہری کی سند سے اور سالم کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
مجھے ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر روشن ہو جاتی تو دو رکعتیں پڑھتے۔
It was narrated that Aishah رضی اللہ عنہا said:
When the Muaddhin fell silent after the Adhan for the beginning of Fajr, he would pray two brief rak'ahs, then he would lie down on his right side.
ہم سے عمرو بن منصور نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے علی بن عیاش نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعیب نے زہری کی سند سے بیان کیا، کہا: مجھ سے عروہ نے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
جب مؤذن فجر کی پہلی اذان کہہ کر خاموش ہو جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے، اور فجر نمودار ہونے کے بعد فجر کی نماز سے پہلے ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے، پھر اپنے داہنے پہلو پر لیٹ جاتے ۔
It was narrated that Abdullah bin 'Amr رضی اللہ عنہم said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said to me: 'Do not be like so-and-so; he used to pray Qiyam Al-Lail then he stopped.'
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ نے اوزاعی کی سند سے، یحییٰ بن ابی کثیر نے ابو سلمہ کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فلاں کی طرح مت ہو جانا، وہ رات میں قیام کرتا تھا ( تہجد پڑھتا تھا ) ، پھر اس نے رات کا قیام چھوڑ دیا ۔
It was narrated that 'Abdullah bin 'Amr رضی اللہ عنہم said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said to me: 'O Abdullah do not be like so-and-so; he used to pray Qiyam Al-Lail and then he stopped.'
ہم سے حارث بن اسد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے بشر بن بکر نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے اوزاعی نے بیان کیا، کہا: مجھ سے یحییٰ بن ابی کثیر نے، عمر بن الحکم بن ثوبان رضی اللہ عنہ سے بیان کیا، کہا: مجھ سے ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ نے بیان کیا, عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عبداللہ! فلاں کی طرح مت ہو جانا، پہلے وہ قیام اللیل کرتا تھا ( تہجد پڑھتا تھا ) ، پھر اس نے چھوڑ دیا ۔
It was narrated from Hafsah رضی اللہ عنہا that:
The Prophet (ﷺ) used to pray the two rak'ahs of Fajr, two brief rak'ahs.
ہم سے محمد بن ابراہیم بصری نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا، کہا کہ میں نے نافع کی سند سے اور صفیہ کی سند سے عبد الحمید بن جعفر کو پڑھا, ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہم said:
Hafsah رضی اللہ عنہا told me that The Messenger of Allah (ﷺ) used to pray two brief rak'ahs between the call (the Adhan) and the Iqamah for Fajr prayer. Abu Abdur Rahman (An-Nasa'i) said: Both of these Hadiths are mistakes, in our view. and Allah most high knows best.
ہم سے شعیب بن شعیب بن اسحاق نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبد الوہاب نے بیان کیا، کہا: ہم کو شعیب نے خبر دی، کہا: ہمیں الاوزاعی نے بیان کیا، کہا: مجھ سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا: مجھ سے نافع نے بیان کیا، کہا:عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
مجھ سے ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: دونوں حدیثیں ہمارے نزدیک غلط ہیں واللہ اعلم۔
It was narrated from Ibn 'Umar that Hafsah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to pray two brief rak'ahs between the call (the Adhan) and the prayer.
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہمیں یحییٰ نے خبر دی، کہا: ہم کو اوزاعی نے بیان کیا، کہا: مجھ سے یحییٰ نے نافع کی سند سے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے, ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذان اور نماز کے درمیان ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from Abu Salamah and Nafi', from Ibn Umar, from Hafsah رضی اللہ عنہا that:
The Prophet (ﷺ) used to pray two brief rak'ahs between the call (The adhan) and the Iqamah, the two rak'ahs of Fajr.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن حمزہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے الاوزاعی نے بیان کیا، یحییٰ کی سند سے، ابو سلمہ سے، انہوں نے کہا: ہم سے انہوں نے اور نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا, ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اذان اور اقامت کے درمیان ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
Ibn Umar رضی اللہ عنہم narrated that:
Hafsah رضی اللہ عنہا had told him that: The Messenger of Allah (ﷺ) used to pray two brief rak'ahs between the adhan and the Iqamah of Subh prayer.
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معاذ بن ہشام نے بیان کیا، کہا: مجھ سے میرے والد نے یحییٰ بن ابی کثیر کی سند سے بیان کیا، کہا: مجھ سے نافع نے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کا بیان ہے کہ
ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذان اور اقامت کے درمیان ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہم said:
Hafsah رضی اللہ عنہا told me that the Messenger of Allah (ﷺ) used to pray two rak'ahs beore Subh.
ہم سے یحییٰ بن محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محمد بن جحدم نے بیان کیا، کہا: اسماعیل نے کہا: ہم سے انہوں نے عمر بن نافع سے اپنے والد سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
مجھے ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from Ibn 'Umar that Hafsah رضی اللہ عنہا told him:
When he was called to Subh prayer, the Messenger of Allah (ﷺ) would do two prostrations before Subh prayer.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن عبد الحکم نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو اسحاق بن الفرات نے خبر دی، وہ یحییٰ بن ایوب سے، انہوں نے کہا: مجھ سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم کو نافع نے، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
جب فجر کی اذان کہہ دی جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز سے پہلے دو سجدے کرتے ۔
It was narrated from Ibn 'Umar that Hafsah رضی اللہ عنہا , the Mother of the Believers:
Told him that when the Muaddhin fell silent, Allah's Messenger (ﷺ) would pray two brief rak'ahs.
ہم سے عبداللہ بن اسحاق نے ابو عاصم کی سند سے، ابن جریج کی سند سے، انہوں نے کہا: مجھ سے موسیٰ بن عقبہ نے، نافع کی سند سے، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے, ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مؤذن خاموش ہو جاتا تو دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from 'Abdullah bin Umar that Hafsah رضی اللہ عنہا , the Mother of the Believers, told him:
When the Muaddhin fell silent following the call to Subh prayer and dawn had broken, he would pray two brief rak'ahs before getting up to pray.
ہم سے محمد بن سلمہ نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابن القاسم نے مالک کی سند سے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھ سے نافع نے، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے, ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مؤذن صبح کی نماز کی اذان کہہ کر خاموش ہو جاتا، اور صبح نمودار ہو جاتی، تو نماز کھڑی ہونے سے پہلے ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated that Abdullah رضی اللہ عنہم said:
My sister Hafsah رضی اللہ عنہا told me that he used to pray two brief rak'ahs before Fajr.
ہم سے اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبید اللہ نے نافع کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
مجھ سے میری بہن حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ آپ فجر سے پہلے دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from Abdullah bin Umar, from Hafsah رضی اللہ عنہا, that:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to pray two rak'ahs when dawn had broken.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن یزید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے میرے والد نے بیان کیا، کہا: ہم سے جویریہ بن اسماء نے نافع کی سند سے اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے, ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر طلوع ہو جاتی تو دو رکعتیں پڑھتے۔
It was narrated from Ibn Umar that Hafsah رضی اللہ عنہا said:
When dawn came, the Messenger of Allah (ﷺ) would not pray anything but two brief rak'ahs.
ہم سے احمد بن عبداللہ بن الحکم نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے زید بن محمد سے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے نافع کو ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا, ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
جب فجر طلوع ہو جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوائے دو ہلکی رکعتوں کے کچھ اور نہیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from Ibn Umar, from Hafsah رضی اللہ عنہا, that:
When the call to Subh prayer was given, the Messenger of Allah (ﷺ) would pray two brief rak'ahs before going to pray. Salim reported it from Ibn Umar رضی اللہ عنہم from Hafsah رضی اللہ عنہا .
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے نافع کی سند سے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے, ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی اذان دے دی جاتی تو نماز کے لیے کھڑے ہونے سے پہلے ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے۔ اور سالم نے بھی ابن عمر رضی اللہ عنہم سے، اور انہوں نے حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے، ( ان کی روایت آگے آ رہی ہے ) ۔