The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
كتاب قيام الليل وتطوع النهار
Chapter 20
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
My closest friend advised me to do three things: 'To pray witr at the beginning of the night, to pray two rak'ahs of Fajr and to fast three days of each month.'
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، پھر انہوں نے عباس الجریری سے ایک لفظ ذکر کیا، انہوں نے کہا: میں نے ابو عثمان رضی اللہ عنہ سے سنا,ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین باتوں کی نصیحت کی: شروع رات میں وتر پڑھنے کی، فجر کی رکعت سنت پڑھنے کی ، اور ہر مہینہ تین دن کے روزے رکھنے کی۔
It was narrated that Qais bin Talq said:
My father, Talq bin 'Ali رضی اللہ عنہ visited me one day in Ramadan and stayed with us until the evening. He led us in praying Qiyam that night and prayed witr with us. Then he went down to a masjid and led his companions in prayer until only witr was left. Then he told a man to go forward and said to him: 'Lead them in praying witr, for I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: There should not be two witrs in one night.
ہم سے ہناد بن سری نے بیان کیا، ملازم بن عمرو کی سند سے، انہوں نے کہا: مجھ سے عبداللہ بن بدر نے بیان کیا, قیس بن طلق کہتے ہیں
ہمارے والد طلق بن علی رضی اللہ عنہ نے رمضان میں ایک دن ہماری زیارت کی اور ہمارے ساتھ انہوں نے رات گزاری، ہمارے ساتھ اس رات نماز تہجد ادا کی، اور وتر بھی پڑھی، پھر وہ ایک مسجد میں گئے، اور اس مسجد والوں کو انہوں نے نماز پڑھائی یہاں تک کہ وتر باقی رہ گئی، تو انہوں نے ایک شخص کو آگے بڑھایا، اور اس سے کہا: انہیں وتر پڑھاؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ایک رات میں دو وتر نہیں ۔
It was narrated that Al-Aswad bin Yazid said:
I asked 'Aishah رضی اللہ عنہا about the prayer of the Messenger of Allah (ﷺ). She said: 'He used to sleep during the first part of the night, then get up during the time before dawn and pray witr. Then he would go to his bed and if he needed to be intimate he would go to his wife. Then when he heard the Adhan he would get up, and if he was junub he would pour water over himself, otherwise he would perform wudu, then he would go out to the prayer.'
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ابو اسحاق کی سند سے,ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ابو اسحاق کی سند سے, اسود بن یزید کہتے ہیں کہ
میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: آپ شروع رات میں سو جاتے، پھر اٹھتے اگر سحر ( صبح ) ہونے کو ہوتی تو وتر پڑھتے، پھر اپنے بستر پر آتے، اور اگر آپ کو خواہش ہوتی تو اپنی بیوی کے پاس آتے، پھر جب اذان سنتے تو جھٹ سے اٹھ کر کھڑے ہو جاتے، اگر جنبی ہوتے تو ( اپنے اوپر پانی ڈالتے ) یعنی غسل فرماتے، ورنہ وضو کرتے پھر نماز کو چلے جاتے۔
It was narrated that Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) prayed witr at the beginning (of the night) and at the end, and in the middle. And toward the end of his life, he settled on performing witr at the end of the night.
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن نے سفیان کی سند سے، ابو حصین سے، یحییٰ بن وثاب سے، مسروق کی سند سے,ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع، اخیر اور بیچ رات سب میں وتر کی نماز پڑھی ہے، اور آخری عمر میں آپ کا وتر سحر ( صبح ) تک پہنچ گیا تھا ۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہم said:
Whoever prays during the night, let him make the last of his prayers at night witr, because the Messenger of Allah (ﷺ) used to enjoin that.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے نافع کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
جو رات کو نماز پڑھے تو وہ اپنی آخری نماز وتر کو بنائے، اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی کا حکم دیتے تھے۔
Abu Nadrah Al-'Awaqi narrated that:
He heard Abu Sa'eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ say: The Messenger of Allah (ﷺ) was asked about witr and he said: 'Pray witr before dawn (Subh).'
ہم سے عبید اللہ بن فضلہ بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محمد بن المبارک نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معاویہ بن سلم بن ابی سلم نے یحییٰ بن ابی کثیر کی سند سے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابو نضرۃ العوقی نے بیان کیا
اس نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وتر کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے فرمایا: وتر صبح ہونے ( فجر نکلنے ) سے پہلے پڑھو ۔
It was narrated from Au Sa'eed رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: Pray witr before dawn(fajr).
ہم سے یحییٰ بن درست نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو اسماعیل قناد نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے جو ابن ابی کثیر ہیں، نے ابو نضرہ کی سند سے بیان کیا, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وتر فجر نکلنے سے پہلے پڑھ لو ۔
It was narrated from Ibrahim bin Muhammad Al-Muntashir, from his father, that:
He was in the masjid of 'Amr bin Shurahbil and the iqamah for prayer was said, and they were waiting. He came and said: I was praying witr. Abdullah رضی اللہ عنہم was asked: Is there any witr after the adhan? He said: Yes, and after the Iqamah. And he narrated that the Prophet (ﷺ) once slept and missed the prayer until the sun had risen, then he prayed.
ہم سے یحییٰ بن حکیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن ابی عدی نے شعبہ کی سند سے، ابراہیم بن محمد بن المنتشر نے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, محمد بن منتشر کہتے ہیں کہ
وہ عمرو بن شرحبیل کی مسجد میں تھے، کہ اتنے میں اقامت ہو گئی، تو لوگ ان کا انتظار کرنے لگے، وہ آئے اور کہا: میں وتر پڑھ رہا تھا، اور کہا: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سے پوچھا گیا: کیا اذان کے بعد وتر ہے، تو کہا: ہاں، اور اقامت کے بعد بھی ہے، اور انہوں نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے سوئے رہ گئے یہاں تک کہ سورج نکل آیا، پھر آپ نے ( اٹھ کر ) نماز پڑھی۔
It was narrated from Ibn Umar رضی اللہ عنہم that:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to pray witr on his mount.
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے عبید اللہ بن اخنس کی سند سے اور نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر وتر پڑھ لیتے تھے۔
It was narrated from Nafi' that:
Ibn Umar رضی اللہ عنہم used to pray witr on his camel and he mentioned that the Prophet (ﷺ) used to do that.
ہم سے ابراہیم بن یعقوب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن محمد بن علی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے زہیر نے حسن بن حر کی سند سے بیان کیا, نافع سے روایت ہے کہ
ابن عمر رضی اللہ عنہم اپنے اونٹ پر وتر پڑھتے تھے، اور ذکر کرتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔
It was narrated that Sa'eed bin Yasir said:
Ibn Umar رضی اللہ عنہم said to me that the Messenger of Allah (ﷺ) used to pray witr on a camel.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے مالک نے ابو بکر بن عمر بن عبدالرحمٰن بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بیان کیا, سعید بن یسار کہتے ہیں کہ
ابن عمر رضی اللہ عنہم نے مجھ سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ پر وتر پڑھتے تھے۔
It was narrated fom Ibn Umar رضی اللہ عنہم that:
The Prophet (ﷺ) said: Witr is one rak'ah at the end of the night.
ہم سے محمد بن یحییٰ بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے ابو التیاح کی سند سے اور ابو مجلز سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وتر رات کے آخری حصہ میں ایک رکعت ہے ۔
It was narrated from Ibn Umar رضی اللہ عنہم that:
The Prophet (ﷺ) said: Witr is one rak'ah at the end of the night.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ اور محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے انہوں نے بیان کیا، پھر انہوں نے قتادہ کی سند سے، ابو مجلز کی سند سے ایک لفظ ذکر کیا جس کا معنی شعب ہے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وتر رات کے آخری حصہ میں ایک رکعت ہے ۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہم that:
A man from among the people of the desert asked the Messenger of Allah (ﷺ) about prayer at night. He said: (It is) two by two, and Witr is one rak'ah at the end of the night.
ہم سے حسن بن محمد نے عفان کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ہمام نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے قتادہ نے عبداللہ بن شقیق کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
دیہات والوں میں سے ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے بارے میں پوچھا: تو آپ نے فرمایا: دو دو رکعت ہے، اور وتر رات کے آخری حصہ میں ایک رکعت ہے ۔
It was narrated from 'Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہم that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Prayer at night is two by two, then when you want to finish, pray one rak'h which will make the total number that you prayed odd.
ہم سے ربیع بن سلیمان نے بیان کیا، کہا: ہم سے حجاج بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن وہب نے عمرو بن حارث سے اور عبدالرحمٰن بن قاسم کے واسطہ سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے، پھر جب تم ختم کرنے کا ارادہ کرو تو ایک رکعت اور پڑھ لو، یہ جو تم نے پڑھی ہے سب کو ( طاق ) کر دے گی ۔
It was narrated that Ibn Umar رضی اللہ عنہم said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Prayer at night is two by two, and witr is one rak'ah.'
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد بن زیاد نے نافع کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے، اور وتر ایک رکعت ہے ۔
It was narrated from Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہم that:
A man asked the Messenger of Allah (ﷺ) about prayer at night and the Messenger of Allah (ﷺ) said: Prayer at night is two by two, then if one of you fears that dawn will break, pray one rak'ah to make the total number that he prayed odd.
ہم سے محمد بن سلمہ اور حارث بن مسکین نے بیان کیا، ان سے پڑھ کر بیان کیا جب کہ میں سن رہا تھا اور یہ قول ان کا ہے، ابن القاسم سے، انہوں نے کہا: مجھ سے مالک نے نافع اور عبداللہ بن دینار کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز ( تہجد ) کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز ( تہجد ) دو دو رکعت ہے، اور تم میں سے کسی کو جب صبح ہو جانے کا خدشہ ہو تو وہ ایک رکعت اور پڑھ لے یہ جو اس نے پڑھی ہے سب کو وتر ( طاق ) کر دے گی ۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہم that:
He heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: Prayer at night is two rak'ahs by two rak'ahs, then when you fear tat dawn will break, pray witr with one rak'ah.
ہم سے عبید اللہ بن فضالہ بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد نے بیان کیا، یعنی ابن المبارک نے، کہا: ہم سے معاویہ نے جو ابن سلام ہیں، انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیر کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن اور نافع نے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: رات کی نماز ( تہجد ) دو دو رکعت ہے، تو جب تمہیں صبح ہو جانے کا ڈر ہو تو ایک رکعت پڑھ کر اسے وتر کر لو ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Prophet (ﷺ) used to pray eleven rak'ahs at night, ending them with one rak'ah of witr, then he would lie down on his right side.
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہمیں عبدالرحمٰن نے خبر دی، کہا: ہم سے مالک نے زہری کی سند سے عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو گیارہ رکعت پڑھتے تھے، ان میں سے ایک رکعت وتر کی ہوتی تھی، پھر اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جاتے تھے۔
It was narrated from Abu Salamah bin Abdur-Rahman that:
He asked Aishah رضی اللہ عنہا , the Mother of the Believers, about how the Messenger of Allah (ﷺ) used to pray in Ramadan. She said: The Messenger of Allah (ﷺ) did not pray more than eleven rak'ahs during Ramadan or at any other time. He would pray four, and do not ask how beautiful or how long they were. Then he would pray four, and do not ask how beautiful or how long they were. Then he would pray three. Aishah رضی اللہ عنہا said: I said: 'O Messenger of Allah, do you sleep before you pray witr?' He said: 'O Aishah, my eyes sleep but my heart does not.'
ہم سے محمد بن سلمہ اور حارث بن مسکین نے بیان کیا، جب میں سن رہا تھا تو ان سے پڑھ کر بیان کیا اور ابن القاسم کی روایت سے ان کا قول ہے، انہوں نے کہا: مجھ سے مالک نے سعید بن ابی سعید المقبری کی سند سے بیان کیا, ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ
انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رمضان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کیسی ہوتی تھی؟ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں اور غیر رمضان میں کسی میں گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے، آپ چار رکعت پڑھتے تو ان کا حسن اور ان کی طوالت نہ پوچھو ۱؎، پھر چار رکعت پڑھتے تو تم ان کا ( بھی ) حسن اور ان کی طوالت نہ پوچھو، پھر تین رکعت پڑھتے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا آپ وتر پڑھنے سے پہلے سوتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! میری آنکھیں سوتی ہیں، لیکن میرا دل نہیں سوتا ۲؎۔