It was narrated that Ibn 'Abbas رضی الله عنہما said:
I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم say; 'If you cannot find an Izar then wear pants, and if you cannot find sandals then wear khuffs, but cut them so that they come lower than the ankles.
ہم سے اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا: ہمیں ایوب نے عمرو کی سند سے اور جابر بن زید سے, عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے سنا: ”جب کسی کو تہبند نہ ملے تو پائجامہ پہن لے، اور جب جوتیاں نہ پائے تو موزے پہن لے، اور انہیں کاٹ کر ٹخنوں سے نیچے کر لے“۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی الله عنہما :
The Prophet said If a Muhrim cannot find sandals then let him wear Khuffs, and cut them, so that they come lower than the ankles.''
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہشیم نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابن عون نے نافع کی سند سے خبر دی, عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب محرم جوتے نہ پائے تو موزے پہن لے، اور انہیں کاٹ کر ٹخنوں سے نیچے کر لے“۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی الله عنہما that:
A man stood up and said: O Messenger of Allah! What garments do you command us to wear in Ihram? The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said; Do not wear shirts, or pants, or Khuffs unless a man does not have any sandals, in which case he may wear Khuffs that come lower than the ankles. And do not wear any garment that has been touched by (dyed with) saffron or Wars. And a woman in Ihram should not cover her face or wear gloves.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہمیں عبداللہ بن مبارک نے موسیٰ بن عقبہ کی سند سے اور نافع کی سند سے خبر دی, عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! احرام میں آپ ہمیں کون سے کپڑے پہننے کا حکم دیتے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ قمیص پہنو، نہ پائجامے، نہ موزے، البتہ اگر کسی کے پاس جوتے نہ ہوں تو وہ ایسے موزے پہن لے جو ٹخنوں سے نیچے سے ہوں اور کوئی ایسا کپڑا نہ پہنے جس میں زعفران یا ورس لگا ہو، اور محرمہ عورت نہ نقاب پہنے، اور نہ دستانے“۔
It was narrated from 'Abdullah bin 'Umar that his sister, Hafsah رضی الله عنہا, said;
I said to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم ; 'O Messenger of Allah! Why is it that the people have exited Ihram and you have not exited Ihram following your 'Umrah?'He said: 'I have matted my hair and garlanded my Hadi (sacrificial animal), so I will not exit Ihram until I exit Ihram after Hajj.'''
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے عبید اللہ کے واسطہ سے، انہوں نے کہا: مجھ سے نافع نے، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے، اپنی بہن کی سند سے, ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا بات ہے لوگوں نے احرام کھول دیا ہے اور آپ نے اپنے عمرہ کا احرام نہیں کھولا؟ آپ نے فرمایا: ”میں نے اپنے سر کی تلبید ، اور اپنے ہدی کی تقلیدکر رکھی ہے، تو میں احرام نہیں کھولوں گا جب تک کہ حج سے فارغ نہ ہو جاؤں“۔
It was narrated from Salim that his father said:
I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم entering Ihram with his hair matted.
ہم سے احمد بن عمرو بن سرح اور حارث بن مسکین نے بیان کیا، ان سے پڑھ کر بیان کیا جب کہ میں سن رہا تھا اور یہ قول ان کا ہے، ابن وہب کی سند سے، انہوں نے کہا: مجھ سے یونس نے ابن شہاب کی سند سے، سالم کی سند سے، اپنے والد سے، انہوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ بالوں کو جمائے ہوئے لبیک پکار رہے تھے۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
I put perfume on the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم when he decided to enter Ihram, and when he exited Ihram, before he exited Ihram, with my own hand. ''
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد نے عمرو کی سند سے اور سالم کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھنے کے وقت جس وقت آپ نے احرام باندھنے کا ارادہ کیا اور احرام کھولنے کے وقت اس سے پہلے کہ آپ احرام کھولیں اپنے دونوں ہاتھوں سے خوشبو لگائی۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I put perfume on the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم for his Ihram when he entered Ihram, and for his exiting Ihram when he had stoned Jamrat Al-Aqabah, before he circumambulated the House.''
ہم سے قتیبہ بن سعید نے مالک کی سند سے، عبدالرحمٰن بن القاسم سے، اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے احرام کے لیے اس سے پہلے کہ آپ احرام باندھیں، اور آپ کے احرام کھولنے کے لیے اس سے پہلے کہ آپ طواف کریں خوشبو لگائی۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
I put perfume on the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم for his Ihram before he entered Ihram, and for his exiting Ihram when he exited Ihram.''
ہم سے حسین بن منصور بن جعفر النیسابوری نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبداللہ بن نمیر نے خبر دی، کہا: ہم سے یحییٰ بن سعید نے عبدالرحمٰن بن القاسم سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے احرام کے لیے اس سے پہلے کہ آپ احرام باندھیں اور آپ کے احرام کھولنے کے لیے جس وقت آپ نے احرام کھولا خوشبو لگائی۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
I put perfume on the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم for his Ihram when he entered Ihram, and for his exiting Ihram when he had stoned Jamrat Al-Aqabah, before he circumambulated the House.''
ہم سے سعید بن عبدالرحمٰن ابو عبید اللہ المخزومی نے بیان کیا: ہم سے سفیان نے زہری کی سند سے اور عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے احرام کے لیے خوشبو لگائی جس وقت آپ نے احرام باندھا، اور آپ کے احرام کھولنے کے لیے خوشبو لگائی اس کے بعد کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی، اور اس سے پہلے کہ آپ بیت اللہ کا طواف کریں۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
I put perfume on the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم for his exiting Ihram, and I put perfume on him for his Ihram, perfume which was not like this perfume of yours she meant that it does not last.
ہم سے عیسیٰ بن محمد ابو عمیر نے ضمرہ کی سند سے، الاوزاعی کی سند سے، الزہری کی سند سے، عروہ کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے احرام کھولنے کے لیے خوشبو لگائی، اور آپ کے احرام باندھنے کے لیے خوشبو لگائی جو تمہاری اس خوشبو کے مشابہ نہیں تھی، یعنی یہ خوشبو دیرپا نہ تھی۔
Uthman bin 'Urwah narrated that his father said:
I said to 'Aishah رضی الله عنہا : 'What kind of perfume did you put on the Messenger of Allah?' she said: 'The best kind of perfume, when he entered Ihram and when he exited Ihram.
ہم سے محمد بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا: ہم سے عثمان بن عروہ نے اپنے والد سے بیان کیا، کہا, عروہ کہتے ہیں کہ
میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے پوچھا کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کون سی خوشبو لگائی تھی؟ تو انہوں نے کہا: سب سے عمدہ خوشبو تھی جو آپ کے احرام باندھتے وقت اور احرام کھولتے وقت میں نے لگائی۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
I used to put perfume on the Messenger of Allah when he entered Ihram, using the best perfume I could find.
ہم سے احمد بن یحییٰ بن الوزیر بن سلیمان نے بیان کیا، کہا: ہمیں شعیب بن لیث نے اپنے والد سے، ہشام بن عروہ سے، عثمان بن عروہ سے، عروہ کی سند سے خبر دی, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
مجھے جو اچھی سے اچھی خوشبو مل سکتی تھی وہی میں آپ کو احرام باندھتے وقت لگاتی تھی۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
I used to put perfume on the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم using the best I could find, when he entered Ihram and when he exited Ihram, and when he wanted to visit the House.
ہم سے احمد بن حرب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ادریس نے یحییٰ بن سعید کی سند سے، عبدالرحمٰن بن القاسم نے اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے احرام باندھتے اور کھولتے وقت اور جس وقت آپ بیت اللہ کی زیارت کا ارادہ کرتے بہترین خوشبو جو میں پا سکتی لگاتی تھی۔
It was narrated that Al-Qasim said: 'Aishah رضی الله عنہا said:
'I put perfume on the Messenger of Allah (ﷺ) before he entered Ihram and on the Day of Sacrifice before he circumambulated the House, using perfume containing musk. '
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہشیم نے بیان کیا، کہا: ہمیں منصور نے عبدالرحمٰن بن قاسم کی سند سے خبر دی, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھنے سے پہلے اور ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے ایسی خوشبو لگائی جس میں مشک کی آمیزش تھی۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
It is as if I can see the glistening of the perfume on the head of the Messenger of Allah (ﷺ) when he is in Ihram. Ahmad bin Nasr (one of the narrators) said in his narration: The glistening of the perfume of musk in the parting (of the hair) of the Messenger of Allah (ﷺ).
ہم سے احمد بن نصر نے بیان کیا، کہا: عبداللہ بن ولید نے، جس کا معنی العدنی ہے، ہمیں سفیان کی سند سے خبر دی اور ہم سے محمد بن عبداللہ بن المبارک نے بیان کیا، کہا: ہم کو اسحاق نے خبر دی، یعنی الازرق نے، کہا: ہمیں سفیان نے حسن بن عبید اللہ کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں
گویا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں، اور آپ احرام باندھے ہوئے ہیں۔ احمد بن نصر نے اپنی روایت میں «وبيص الطيب في رأس رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم» کے بجائے «وبيص طيب المسك في مفرق رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم» ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں مشک کی خوشبو کی چمک ) روایت کی ہے۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
The glistening of the perfume could be seen in the parting (of the hair) of the Messenger of Allah (ﷺ) while he was in Ihram.''
ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا: ہم کو سفیان نے منصور کی سند سے خبر دی، کہا: مجھ سے ابراہیم نے بیان کیا: مجھ سے اسود نے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں اس حال میں کہ آپ محرم ہوتے خوشبو کی چمک دیکھی جاتی تھی۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
It is as if I can see the glistening of the perfume on the head of the Messenger of Allah (ﷺ) while he is in Ihram.
ہم سے محمد بن قدامہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے جریر نے منصور کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں
گویا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں اس حال میں کہ آپ محرم ہیں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
I used to see the glistening of the perfume at the roots of the hair of the Messenger of Allah (ﷺ) when he was in Ihram.
ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابوداؤد نے بیان کیا، کہا: ہمیں شعبہ نے منصور کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کی جڑوں میں اس حال میں کہ آپ محرم ہوتے خوشبو کی چمک دیکھتی تھی۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
It is as if I can see the glistening of the perfume in the parting on the head of the Messenger of Allah (ﷺ) when he was in Ihram.
ہم سے حمید بن مسعدہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے بشر یعنی ابن المفضل نے بیان کیا، کہا: مجھ سے شعبہ نے حکم کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: گویا کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کی مانگ میں اس حال میں کہ آپ محرم ہوتے خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
I saw the glistening of the perfume on the head of the Messenger of Allah (ﷺ) while he was initiating Ihram.
ہم سے بشر بن خالد العسکری نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن جعفر غندر نے شعبہ کی سند سے، سلیمان کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود کی سند سے بیان کیا,ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں اس حال میں کہ آپ محرم خوشبو کی چمک دیکھی ہے۔